دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

فکنت خادمہ وعونہ میں ان کا خادم اور ان کا سپاہی تھا۔اپنی شدت ان کی نرمی کے ساتھ لاتا،ان کے سامنے تیغ عریاں تھا وہ چاہتے نیام میں کرتے خواہ رواں فرماتے،میں اسی حال پر رہا یہاں تك کہ وہ مجھ سے راضی ہوگئے،اور خدا کا شکر ہے اور میری سعادت،اب کہ میں تمھارا والی ہوا،جان لو کہ وہ شدت دونی ہو گئی درجوں بڑھ گئی،مگر کس پر ہو گی۔ان پر جو مسلمانوں پر ظلم وتعدی کریں،اور دینداروں کے لئے تو میں خود ان کے آپس سے بھی زیادہ نرم ومہربان ہوں،جسے ظلم وزیادتی کرتے پاؤں گا اسے نہ چھوڑوں گا اس کا ایك گال زمین پر رکھ کر دوسرے گال پر اپنا پاؤں رکھوں گا یہاں تك کہ حق کو قبول کرلے۔سعید بن مسیب وابو سلمہ بن عبد الرحمن نے فرمایا:

فوفی عمر والله بما قال وکان ابا العیا ل[1]۔

خدا کی قسم عمر نے جو فرمایا پورا کر دکھایا،وہ رعیت کے لئے مہربان باپ تھے رضی الله تعالٰی عنہ۔یہ مختصر ہے۔اور بعض کی حدیث بعض میں داخل ہوگئی ہے۔(ت)

دیکھو امیر المومنین فاروق اعظم کا سا اشد الناس فی امر الله برملا بر سر منبر اپنے آپ کو رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا بندہ بتا رہا ہے اور مجمع عام صحابہ کرام سنتا اور برقرار کھتا ہے۔ولله الحمد ولہ الحجۃ السامیۃ(تعریف الله تعالٰی کے لئے ہے اور اسی کی حجت بُلند ہے۔ت)امیر المومنین عمر فاروق رضی الله تعالٰی عنہ کو بجرم ترویج تراویح جسے اس جناب فاروقیت مآب نے بدعت مان کر اچھا بتا یا اور فرمایا:

نعم البدعۃ ھذہ[2]۔

یہ بدعت بہت خوب وحسن ہے۔

وہابی بیڑے کے بعض احیوٹ بہادر مثل نواب بھوپالی قنوجی وغیرہ صراحۃً معاذ الله گمراہ بدعتی لکھ ہی چکے اب اپنے آپ کو نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا بندہ ماننے پر شرك کا اطلاق کرتے انھیں کیا


 

 



[1] تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ ۵۳۰۲ عمر بن الخطاب دار احیا التراث العربی بیروت ۴۷/۲۱۰،۲۱۱،کنز العمال بحوالہ ابن بشیر ان وابی احمد دھقان واللالکائی حدیث ۱۴۱۸۴مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۵/۶۸۱تا ۶۸۳

[2] صحیح البخاری کتاب الصوم باب فضل من قام رمضان قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۶۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن