30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۹۶:صحیح بخاری وصحیح مسلم میں حضرت کعب بن مالك انصاری رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے جب ان کی توبہ قبول ہوئی انہوں نے مولا ئے دو جہاں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی:
|
یارسول الله ان من توبتی ان انخلع من مالی صدقۃ الی الله والی رسولہٖ [1]صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
یارسول الله میری توبہ کی تمامی یہ ہے کہ میں اپنے سارے مال سے نکل جاؤں الله اورالله کے رسول کے لیے صدقہ کر کے۔جل جلالہ و صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
ارشادالساری شرح صحیح بخاری میں ہے:
|
ای صدقۃ خالصۃ لله ولرسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فالٰی بمعنی اللام[2]۔ |
یعنی اس حدیث میں الله ورسول کی طرف صدقہ کرنے کے معنی الله ورسول کے لیے تصدق ہیں،تو حاصل یہ کہ اپنا سارا مال خاص خدا اوررسول کے نام پر تصدق کردوں تبارك و تعالٰی وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔چنانچہ اس میں الی بمعنی لام ہے۔(ت) |
حدیث ۹۷:یمن کی ایك بی بی اوران کی بیٹی بارگاہ بیکس پناہ محبوب الہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں حاضرہوئیں،دختر کے ہاتھ میں بھاری بھاری کنگن سونے کے تھے،مولی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:تعطین زکوٰۃ ھذا اس کی زکوٰۃ دے گی۔عرض کی:نہ فرمایا: ایسرّكِ
[1] صحیح البخاری کتاب الزکوٰۃ ۱/۱۹۲ وکتاب الوصایا۱/۳۸۶ وکتاب المغازی ۲/۶۳۶،صحیح مسلم کتاب التوبۃ باب حدیث توبہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۳۶۰،سنن ابی داود کتاب الایمان والنذرباب من نذران یتصدق بما لہ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/۱۱۴،سنن النسائی کتاب الایمان باب اذا ھدی مالہ علی وجہ النذر نور محمد کارخانہ کراچی ۲/۱۴۷،السنن الکبرٰی للبیہقی کتاب الزکوٰۃ ۴/۱۸۱ وکتاب السیر ۹/۳۵ و کتاب الایمان ۱۰/۶۸ دارصادر بیروت،مسند امام احمد حدیث کعب بن مالك رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳/۴۵۴ ،۴۵۶،۴۵۹، المصنف لابن ابی شیبۃ کتاب المغازی حدیث ۳۶۹۹۶دارالکتب العلمیۃ بیروت ۷/۴۲۵
[2] ارشادالساری شرح صحیح البخاری کتاب المغازی دارالکتب العلمیۃ بیروت ۹/۳۹۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع