30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بحب الرمان الخامض فنھضوا الی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حاسرین اذرعھم ترعد اکفہم و اذرعہم فقالوا تبنا الی الله ورسولہٖ الحدیث۔ الطبرانی [1] فی الکبیر عن ثوبان رضی ا لله تعالٰی عنہ مولٰی رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
چہرہ اقدس کا(شدت جلال سے)دہك رہا ہے،دونوں رخسارہ مبارك گلاب کی طرح سرخ ہیں گویا انار ترش کے دانے پھوٹ نکلے ہیں،صحابہ کرام یہ دیکھتے ہی حضور کی طرف (عاجزی کے ساتھ)کلائیاں کھولے ہاتھ تھرتھراتے کانپتے کھڑے ہوئے اورعرض کی کہ ہم الله ورسول کی طرف توبہ کرتے ہیں۔(طبرانی نے کبیر میں رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے غلام حضرت ثوبان رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
ان احادیث سے ثابت کہ صدیقہ وصدیق وفاروق وغیرہم اکتالیس صحابہ کرام رضی الله تعالٰی عنہم نے توبہ کرنے میں الله قابل التوب جل جلالہ کے نام پاك کے ساتھ اس کے نائب اکبر نبی التوبہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا نام پاك بھی ملایا اورحضور پر نور خلیفۃ الله الاعظم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے قبول فرمایا حالانکہ توبہ بھی اصل حق حضرت عزت عزجلالہ کا ہے۔ولہذا حدیث میں ہے ایك قیدی گرفتار کر کے خدمت اقد س حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں لایاگیا وہ بولا:
|
اللھم انی اتوب الیك ولا اتوب الی محمد۔ |
الٰہی!میری توبہ تیری طرف ہے،نہ محمد صلی الله تعالٰی علیہ و سلم کی طرف۔ |
حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
عرف الحق لاھلہٖ۔احمد[2] و الحاکم و صححہ و روٰی عن الاسود بن سریع رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
حق کو حق والے کےلئے پہچان لیا۔احمد وحاکم نے اسے روایت کیا اوراس کی تصحیح کی اوراس کو اسود بن سریع سے روایت کیا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع