30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علی الاشعار ولم یذکر دعاء النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ولا قول عمررضی الله تعالٰی عنہ وفیہ فاحد لنا مکان قولہٖ فخذلنا ولعل ھذا ھو الاصوب والله تعالٰی اعلم۔ |
حدیث بیان کی سوائے اس کے کہ انہوں نے صرف اشعار پرا کتفاء کیا۔نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی دعا مبارك اور حضرت عمر رضی الله تعالٰی عنہ کا قول مبارك ذکر نہیں کیا۔ اوراس روایت میں"فخذلنا"کی جگہ لفظ"فاحدلنا" ہے۔ شاید یہی زیادہ درست ہے والله تعالٰی اعلم۔(ت) |
حدیث ۹۴:صحیحین میں ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہا سے ہے کہ انہوں نے ایك تصویر دار قالین خریدا،حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم باہر سے تشریف لائے دروازے پر رونق افروز رہے اندر قدم کرم نہ رکھا،ام المومنین رضی الله تعالٰی عنہا نے چہرہ انور میں اثر ناراضی پایا(الله انہیں ناراض نہ کرے دونوں جہان میں)عرض کرنے لگیں:
|
یا رسول الله اتوب الی الله والی رسولہٖ ماذا اذنبت[1]۔ |
یارسول اللہ!میں الله اورالله کے رسول کی طرف توبہ کرتی ہوں مجھ سے کیا خطا ہوئی۔ |
حدیث ۹۵:چالیس۴۰ صحابہ کرام رضی ا للہ تعالٰی عنہم باہم بیٹھے مسئلہ قدر وجبر میں بحث کرنے لگے ان میں صدیق وفاروق رضی الله تعالٰی عنہمابھی تھے روح امین جبریل علیہ السلام نے خدمت اقدس حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوکر عرض کی:یارسول اللہ!حضور اپنی امت کے پاس تشریف لے جائیں کہ انہوں نے نئی راہ نکالی۔حضور پرنور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ایسے وقت باہرتشریف لائے کہ وہ وقت حضور کی تشریف آوری کا نہ تھا صحابہ سمجھے کوئی نئی بات ہے۔آگے حدیث کے پیارے پیارے الفاظ دلکش ودلنواز یوں ہیں:
|
وخرج علیھم ملتمعاً لونہ متوردۃ وجنتاہ کانما تفقّأ |
یعنی حضور پرنورصلوات الله تعالٰی وسلامہ علیہ ان پر اس حالت میں برآمد ہوئے کہ رنگ |
[1] صحیح البخاری کتاب اللباس باب من کرہ القعود علی الصور قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۸۸۱،صحیح مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/۲۰۱،مسند امام احمد عن عائشہ صدیقۃ رضی الله تعالٰی عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶/۲۴۶،مصنف عبدالرزاق باب التماثیل وماجاء فیہ حدیث ۱۹۴۸۴ المجلس العلمی بیروت ۱۰/۳۹۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع