دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

لہ الامام الحافظ ذکی الدین عبدالعظیم المنذر ی رحمۃ الله تعالٰی علیہ فی کتاب الترغیب والترھیب [1]۔

یوں ہی کتاب الترغیب والترھیب میں امام حافظ ذکی الدین عبد العظیم مندزی رحمۃ الله تعالٰی علیہ سے وارد ہے۔(ت)

فقیر نے اس رسالہ میں بنظر اختصار اکثر احادیث کا خلا صہ لکھا یا صرف محل استدلال پر اقتصار کیا۔یہ حدیث نفیس کہ ایك اعلی اعلام نبوت ومعجزات جلیل حضرت رسالت علیہ وعلی الہ افضل الصلوۃ والتحیہ سے تھی بتمامہ ذکر کرنی مناسب سمجھی،یہاں موضع استناد وہ پیاری پیاری اسناد ہے کہ جوہماری پناہ لے الله عزوجل اسے پناہ دیتاہے اور جوہم سے التجا کرے نامراد نہیں رہتا۔ الحمد لله رب العالمین اور خدا جانے دافع البلا کس شے کا نام ہے۔

حدیث ۹۱:عبدالله بن سلامہ بن عمیر اسلمی صحابی ابن صحابی رضی الله تعالٰی عنہما فرماتے ہیں:

تزوجت ابنۃ سراقۃ ابن حارثۃ النجاری وقتل ببدر فلم اصب شیاء من الدنیا کان احب الی من نکاحھا و اصدقتھا مائتی درھم فلم اجد شیئ اسوقہ الیھا فقلت علی الله ورسولہ المعوّل فجئت رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فاخبرتہ الحدیث۔

میں نے سراقہ بن حارثہ نجاری شہید غزوہ بدر رضی الله تعالٰی عنہ کی صاحبزادی سے نکاح کیا دنیا کی کوئی چیز میں نے ایسی نہ پائی جو انکے ساتھ شادی ہونے سے مجھے زیادہ پیاری ہو میں نے دو سو روپے ان کا مہر کیا تھا اور پاس کچھ نہ تھا جو انہیں بھیجوں،میں نے کہا الله اورالله کے رسول ہی پر بھروسہ ہے، پس میں خدمت انور حضور پر نورصلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوا اورحال عرض کیا۔

حضور نے ایك جہاد پر انہیں بھیجا اور فرمایا:

ارجوا ان یغنیك الله مھرز وجتك ۔

میں امید کرتاہوں کہ الله عزوجل تمہیں اتنی غنیمت دلادے گا کہ اپنی بیوی کا مہر اداکردو۔

ایسا ہی ہوا،ولله الحمد۔

الامام الثقۃ محمد بن [2] عمرواقد

امام ثقہ محمد بن عمر واقدنے ابی حدرد

 


 

 



[1] الترغیب والترھیب الترغیب فی الشفقۃ علی خلق الله تعالٰی مصطفی البابی مصر ۳ /۸۔۲۰۷

[2] کتاب المغازی سریۃ خضرۃ امیرھا ابو قتادۃ مؤسسۃ الاعلمی للمطبوعات بیروت ۲ /۷۸۔۷۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن