30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
انطلق فانت حر لوجہ الله تعالٰی۔فرغیٰ علی ھامۃ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فقال صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اٰمین۔ثم رغیٰ فقال اٰمین۔ثم رغٰی الرابعۃ فبکی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔فقلنا یارسول الله ما یقول ھذا البعیر؟قال قال جزاك الله ایھا النبی عن الاسلام والقراٰن خیرًا۔،فقلت اٰمین۔ ثم قال سکن الله رعب امتك یوم القیٰمۃ کما سکنت رعبی فقلت اٰمین۔ثم قال حقن الله دماء امتك من اعدائھا کما حقنت دمی فقلت اٰمین۔ثم قال لاجعل الله باس امتك بینھا فبکیت فان ھذہ الخصال سألت ربی فاعطانیھا ومنعنی ھذہٖ واخبرنی جبریل علیہ السلام عن الله عزوجل ان فناء امتی بالسیف جری القلم بما ھو کائن۔کذا اوردہ عازیا |
چلا جا کہ تو الله عزوجل کے لئے آزاد ہے۔یہ سن کر اس نے سر اقدس پر اپنی بولی میں کچھ آواز کی۔حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے آمین کہی۔اس نے دوبارہ آواز کی حضور نے پھر آمین کہی۔اس نے سہ بارہ عرض کی حضور نے پھر آمین کہی اس نے چوتھی بار کچھ آواز کی اس پر حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے گریہ فرمایا۔صحابہ نے عرض کی:یا رسول الله !یہ کیا کہتا ہے ؟فرمایا:اس نے کہا اے نبی الله !الله عزوجل حضور کو اسلام و قران کی طرف سے بہتر جزا عطا فرمائے میں نے کہا آمین،پھر اس نے کہا الله تعالٰی قیامت کے دن حضور کی امت سے خوف دور کرے جس طرح حضور نے میر خوف دور کیا میں نے کہا آمین۔پھر اس نے کہا الله جل وعلا حضور کی امت کے خون ان کے دشمنوں کے ہاتھوں سے محفوظ رکھے(کہ کفار کبھی انہیں استیصال نہ کر سکیں)جیسا حضور نے میرا خون بچایا،میں نے کہا آمین پھر اس نے کہا الله سبحانہ امت والا کی سختی انکے آپس میں نہ رکھے(باہمی خونریزی سے دور رہیں)، اس پر میں نے گریہ فرمایا کہ یہ سب مرادیں میں اپنے رب عزوجل سے مانگ چکا اور اس نے مجھے عطا فرما دیں مگر یہ پچھلی منع فرمائی اور مجھے جبرائیل امین علیہ الصلوۃ والتسلیم نے الله عزوجل کی طرف سے خبر کر دی کہ میری امت کی فنا تلوار سے ہے۔قلم چل چکا شدنی پر۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع