30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ نہیں مسلمان ہیں اکثر لوگ مگر کہ شرك کرتے ہیں[1]۔"اھ مختصرًا
ان دافع البلاء کے منکروں سے بھی اتنا پوچھ لیجئے کہ کسی کی پناہ یعنی اس کی دہائی دینی دفع بلا ہی کے لیے ہوتی ہے یا کچھ اور۔و لٰکن الوھابیۃ قوم یعتدون۔(اورقوم وہابیہ حدسے بڑھنے والی ہے۔ت)
حدیث ۹۰:ابن ماجہ حضرت تمیم داری رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی:
|
قال کنا جلو سا عند رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اذ اقبل بعیر تعدوا حتی وقف علی ھامۃ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ایھا البیعر اسکن فان تك صادقًا فلك صدقك وان تك کاذبًافعلیك کذبك مع ان الله تعالٰی قد امن عائذنا ولیس بخائب لائذنا فقلنا یارسول الله مایقول ھذا البعیر،فقال ھذا بعیر ھم اھلہ بنحرہ واکل لحمہ فھرب منھم و استغاث بنیکم بینا نحن کذٰلك اذ ا قبل صاحبہ او قال اصحابہ یتعادون فلما نظر الیھم البعیرعاد الی ھامّۃ رسول الله صلی الله |
یعنی ہم خدمت اقدس حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوئے ناگاہ ایك اونٹ دوڑتا آیا یہاں تك کہ حضور کے سر مبارك کے قریب آکر کھڑا ہوا،حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:اے اونٹ !ٹھہراگر تو سچا ہے تو تیرے سچ کا پھل تیرے لیے ہے اورجھوٹا ہے تو تیرے جھوٹ کا وبال تجھ پر ہے،اس کے ساتھ یہ بات بیشك کہ جو ہماری پناہ میں آئے الله تعالٰی نے اس کے لیے امان رکھی ہے اور جو ہمارے حضور التجا لائے وہ نامرادی سے بری ہے۔صحابہ نے عرض کی:یارسول الله !یہ اونٹ کیا عرض کرتاہے ؟ فرمایا:اس کے مالکوں نے اسے حلا ل کر کے کھالینا چاہا تھا یہ ان کے پاس سے بھاگ آیا اور تمہارے نبی کے حضور فریاد لایا۔ہم یوں ہی بیٹھے تھے کہ اتنے میں اس کا مالك یاکہا اس کے مالك دوڑتے آئے،اونٹ نے جب انہیں دیکھا پھر حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع