30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ حدیث جلیل اتنے ائمہ کبار نے باسانید متعددہ روایت کی اورطریق اخیر میں یہ لفظ ہیں کہ:
اعشی رضی الله تعالٰی عنہ نے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی پناہ لی اورعرض کی کہ:اے مالك آدمیاں،واے جز اوسزا دہ عرب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وبارك وسلم۔
حدیث ۸۷:حارث بن عوف مزنی رضی الله تعالٰی عنہ نے حاضر خدمت ہوکر عرض کی:
|
ابعث معی من یدعو الی دینك فانالہ جار۔ |
میرے ساتھ کسی شخص کو حضور ارسال فرمائیں جو میری قوم کو حضور کے دین کی طرف دعوت کرے اوروہ میری پناہ میں ہوگا۔ |
حضو راقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے ایك انصاری رضی الله تعالٰی عنہ کو ساتھ کر دیا حارث رضی ا لله تعالٰی عنہ کے کنبے والوں نے عہد شکنی کر کے انہیں شہید کردیا۔حسان بن ثابت رضی ا لله تعالٰی عنہ نے اس بارے میں اشعار کہے ازانجملہ یہ شعر ؎
یاحارث من یغدر بذمۃ جارہ منکم فان محمدًا لایغدر
اے حارث ! جو کوئی تم میں اپنے پناہ دئے ہوئے کے عہد سے بے وفائی کرے تو نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم جسے پناہ دیتے ہیں وہ سچی پناہ ہوتی ہے۔
|
فجاء الحارث فاعتذر و ودی الانصاری وقال یا محمد انی عائذبك من لسان حسانٍ۔الزبیر بن بکارٍ حدثنی عمی مصعب ان الحارث بن عوف اتی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم [1]فذکرہ۔ |
حارث رضی الله تعالٰی عنہ نے حاضر ہوکر عذر کیا اور انصاری شہید کی دیت دی اورحضور سے عرض کی یارسول الله ! میں حضور کی پناہ مانگتاہوں حسان کی زبان سے۔زبیر بن بکار نے کہا مجھے میرے چچا مصعب نے حدیث بیان کی کہ حارث بن عوف رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوکر پھر پوری حدیث بیان کی۔(ت) |
حدیث ۸۸:صحیح مسلم شریف میں حضرت ابو مسعود بدری رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے:
|
انہ کان یضرب غلامہ فجعل یقول اعوذبالله قال |
یعنی وہ اپنے غلام کو مار رہے تھے،غلام نے کہنا شروع کیا،الله کی دہائی،الله کی دُہائی۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع