30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دیگر اقوام عرب کوعطا فرمائے اور انصار کرام نے اس میں سے کوئی شے نہ پائی انھی(اس خیال سے کہ شاید حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو ہم پر اب وہ نظر توجہ وکرم نہ رہی شاید اب اپنی قوم قریش کی طرف زیادہ التفات فرمائیں بمقتضائے سنت عشاق کہ دوسروں پر لطف محبوب زائد دیکھ کر رنجیدہ وکبیدہ ہوتے ہیں)ملال گزرا یہاں تك بعض کی زبان پر بعض کلمات شکایت آمیز آئے حضور اقدس نے سنا،خاطر انور پر ناگوار گزرا،انھیں جمع کرکے ارشاد فرمایا:
|
الم اجدکم ضلالا فھداکم الله الم اجدکم عالۃ فاغناکم الله [1]۔ |
کیا میں نے تمھیں نہ پایا گمراہ پس الله عزوجل نے تمھیں راہ دکھائی،کیا میں نے تمھیں نہ پایا محتاج پس الله عزوجل نے تمھیں تو نگری دی۔ |
اور صحیح بخاری وصحیح مسلم ومسند امام احمد میں یوں ہے:
|
یا معشر الانصار الم اجد کم ضلا لا فھداکم الله بی،وکنتم متفرقین فالفکم الله بی،وکنتم عالۃ فاغناکم الله تعالٰی بی۔رواہ عن عبد الله بن زید بن عاصم[2]و نحوہ لاحمد عن انس [3]ولہ ولعبد بن حمید والضیاء عن ابی سعید [4]رضی الله تعالٰی ۔ |
اے گروہ انصار !کیا میں نے نہ پایاتمہیں گمراہ پس الله عزوجل نے تمہیں میرے ذریعے سے ہدایت کی،اور تمہارے آپس میں پھوٹ تھی الله تعالٰی نے میرے وسیلے سے تم میں موافقت کردی،اورتم محتاج تھے الله عزوجل نے میرے واسطے سے تمہیں تونگری بخشی(عبدالله بن زید بن عاصم سے اسے روایت کیا گیا اوراسی طرح احمد نے حضرت انس سے نیز احمد،عبدبن حمید اورضیاء نے ابو سعید خدری سے روایت کیا |
[1] المصنف لابن ابی شیبہ کتاب المغازی غزوہ حنین الخ حدیث ۳۶۹۸۶دارالکتب العلمیہ بیروت ۷ /۴۱۹
[2] صحیح البخاری کتاب المغازی باب غزوۃ الطائف قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۶۰،صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ باب اعطاء الموئفۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۳۹،مسند احمد بن حنبل عن عبدالله بن زید رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۴۲
[3] مسند احمد بن حنبل عن انس رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۰۴و۲۵۳
[4] کنزالعمال بحوالہ حم وعبدبن حمید عن ابی سعید الخدری حدیث ۳۳۷۶۴مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۱۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع