30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱)وہ گورے رنگ والے کہ ان کے منہ کے صدقے میں ابر کا پانی مانگا جاتا ہے۔یتیموں کے جائے پناہ،بیواؤ ں کے نگہبان۔
(۲)بنی ہاشم(جیسے غیور لوگ)تباہی کے وقت ان کی پناہ میں آتے ہیں انکے پاس ان کی نعمت وفضل میں بسر کرتے ہیں۔
حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:اجل ذلك اردتُّ۔ہاں یہی نظم ہمیں مقصود تھی۔
|
صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وسقانا بجاھہ عندہ الغیث النافع الاتم الاعم امین ! البیھقی[1]فی الدلائل بسند صالح کما افادہ حافظ الشان العسقلانی والدیلمی فی مسند الفردوس کلامھما عن انس رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
الله تعالٰی آپ پر درود وسلام نازل فرمائے اور ہمیں آپ کے طفیل باران رحمت عطا فرمائے جو نافع کامل ترین اور سب کو شامل ہو آمین(ت) بیہقی نے دلائل میں بسند صالح روایت کیا جیسا کہ حافظ الشان عسقلانی نے اور دیلمی نے مسند الفردوس میں اس کا افادہ فرمایا ان دونوں نے حضرت انس رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت) |
یہ حدیث نفیس بحمد الله تعالٰی اول تاآخر شفائے مومنین وشقائے منافقین ہے اور حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے پسندیدہ فرمودہ اشعار میں یہ الفاظ خاص ہمارے مقصود رسالہ ہیں کہ حضور کے سواہمارا کوئی نہیں جس کے پاس مصیبت میں بھاگ کرجائیں۔خلق کیلئے جائے پناہ نہیں سو ا بارگاہ انبیاء علیہم الصلوۃ والثنا ء کے،وہ گورے رنگ والا پیارا جس کے چاند سے منہ کے صدقے میں مینہ اترتا ہے،وہ یتیموں کا حافظ،وہ بیواؤں کا نگہبان،وہ ملجاوماوا کہ بڑے بڑے تباہی کے وقت اسکی پناہ میں آکر اس کی نعمت اس کے فضل سے چین کرتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ والہ وبارك وسلم۔
حدیث ۸۲:کہ جب جعرانہ کے اموال غنیمت حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسم نے قریش و
[1] دلائل النبوۃ للبیھقی باب استسقاء النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم الخ دارالکتب العلمیہ بیروت۶ /۱۴۱،فتح الباری شرح صحیح البخاری باب سوال الناس الامام الاستسقاء ۳/۴۲۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع