30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۸۱:ایك اعرابی نے خدمت اقدس میں حاضرہوکرعرض کی:
(۱)اتیناك والعذراء یدمی لبابھا وقد شغلت اممٍ الصبی عن الطفل
(۲)والقت بکفیہا الفتیٰ لاستکانۃٍ من الجوع ضعفالایمر ولا یحلی
(۳)ولیس لنا الا الیك فرارُنا واین قرار الخلق الا الی الرسل
(۱)ہم در دولت پر شدت قحط کی ایسی حالت میں حاضر ہوئے کہ جو کنواری لڑکیاں ہیں(جنہیں ان کے والدین بہت عزیز رکھتے ہیں ناداری کے باعث خادمہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتے کام کاج کرتے کرتے ان کے سینے شق ہوگئے)ان کی چھاتیوں سے خون بہہ رہا ہے مائیں بچوں کو بھول گئی ہیں۔
(۲)جوان قوی کو اگرکوئی لڑکی دونوں ہاتھوں سے دھکا دے تو ضعف گرسنگی سے عاجزانہ زمین پر ایسا گرپڑتا ہے کہ منہ سے کڑوی میٹھی بات نہیں نکلتی۔
(۳)اورہمارا حضور کے سوا کون ہے جس کے پاس مصیبت میں بھاگ کر جائیں،اورخود مخلو ق کو جائے پناہ ہے ہی کہاں مگر رسولوں کی بارگاہ میں۔صلی الله تعالٰی علیھم وبارك وسلم۔
یہ فریاد سن کر حضور رحمت عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بنہایت عجلت منبراطہر پر جلوہ فرما ہوئے اوردونوں دست مبارك بُلند فرما کر اپنے رب عزوجل سے پانی مانگا،ابھی وہ پاك مبارك ہاتھ جھك کر گلوئے پرنور تك نہ آئے تھے کہ آسمان اپنی بجلیوں کے ساتھ اُمڈا اوربیرون شہر کے لوگ فریاد کرتے آئے کہ یارسول الله ! ہم ڈوبے جاتے ہیں۔حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:حوالینا لاعلینا ہمارے گردبرس ہم پرنہ برس۔فورًا ابر مدینے پر سے کھل گیا،آس پا س گھرا تھا اورمدینہ طیبہ سے کھلا ہوا۔یہ ملاحظہ فرما کر حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے خندہ دنداں نما کیا اورفرمایا:الله کے لیے ہے خوبی ابو طالب کی، اس وقت وہ زندہ ہوتا تو اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتیں،کون ہے جو ہمیں اس کے اشعار سنائے۔
مولی علی کرم الله تعالٰی وجہہ نے عرض کی:یا رسول الله ! شاید حضور یہ اشعار سننا چاہتے ہیں جو ابو طالب نے نعت اقدس میں عرض کئے تھے: ؎
(۱)وابیض یستسقی الغمام بوجھہ ثمال الیتامی عصمۃ للارامل
(۲)تلوذبہ الھلاك من ال ھاشم فھم عندہ فی نعمۃ وفواضل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع