30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رسولہ۔ابناء جریر [1] و ابی حاتم ومردویۃ عن مقسم عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
ہے سب الله ورسول کا ہے۔(جریر کے بیٹوں اور ابی حاتم اور مردویہ نے مقسم سے انہوں نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۷۹:کہ جب حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے روز حنین زنان وصبیان بنی ہوازن کو اسیر فرمایا اوراموال وغلام وکنیز مجاہدین پر تقسیم فرمادئے اب سرداران قبیلہ اپنے اہل وعیال واموال حضور(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)سے مانگنے کو حاضر ہوئے زُہیر بن صرد جشمی رضی الله تعالٰی عنہ نے عرض کی:
(۱)امنن علینا رسول الله فی کرم فانك المرء نرجوہ ونذخر
(۲)امنن علٰی بیضۃٍ قد عاقھا قدر فشتت شملھا فی دھرھا غیر
(۳)ابقت لنا الدھرھنا فاعلی حزَنٍ علی قلوبھم الغماء والغمر
(۴)ان لم تدارکھم نعماء تنشرھًا یا ارجح الناس حلمًا حین یختبر
(۱)یارسول الله ! ہم پر احسان فرمائیے اپنے کرم سے،حضور ہی وہ مرد کامل وجامع فواضل ومحاسن وشمائل ہیں جس سے ہم امید کریں اورجسے وقت مصیبت کےلئے ذخیرہ بنائیں۔
(۲)احسان فرمائیے اس خاندان پر کہ تقدیر جس کے آڑے آئی اس کی جماعت تتّربتّرہوگئی اس کے وقت کی حالتیں بدل گئیں۔
(۳)یہ بدحالیاں ہمیشہ کےلئے ہم میں غم کے وہ مرثیہ خواں باقی رکھیں گی جن کے دلوں پر رنج وغیظ مستولی ہوگا۔
(۴)اورحضور کی نعمتیں جنہیں حضور نے عام فرمادیا ہے ان کی مدد کو نہ پہنچیں تو ان کا کہیں ٹھکانہ نہیں اے تمام جہان سے زیادہ عقل والے !(صلی الله تعالٰی علیہ واٰلہٖ واصحابہ وسلم)
[1] جامع البیان(تفسیر طبری)تحت الآیۃ ۴۲ /۲۳ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲۵ /۳۲،تفسیر ابن ابی حاتم تحت الآیۃ ۴۲/ ۲۳ مکتبہ نزار مصطفی البازمکۃ المکرمۃ ۱۰ /۳۲۷۶،الدرالمنثور بحوالہ ابن جریروابن ابی حاتم وابن مردویہ ۴۲ /۲۳ داراحیاء التراث العربی بیروت ۷ /۲۹۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع