30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی خوبی اورحرام کما کر بری جگہ اٹھانے کی برائی بیان فرما کر ارشاد فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
ورب متخوضٍ فیما شا ءت نفسہ من مال الله ورسولہٖ لیس لہ یوم القیٰمۃ الا النار۔احمد [1]والترمذی وقال حسن صحیح عن خولۃ بنت قیس والبیھقی فی الشعب عن ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہم۔ |
اوربہت الله اوررسول کے مال سے اپنے نفس کی خواہشوں میں ڈوبنے والے ہیں جن کے لیے قیامت میں نہیں مگر آگ۔(احمد اورترمذی نے خولہ بنت قیس سے روایت کیا اور اس کو حسن صحیح کہا اوربیہقی نے شعب میں ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہم سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۷۷:جب حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:مانفعنی مال قطّ مانفعنی مال ابی بکر مجھے کسی مال نے وہ نفع نہ دیا جو ابو بکر کے مال نے دیا۔صدیق اکبر روئے اورعرض کی:ھل انا ومالی الالك یا رسول الله میری جان ومال کا مالك حضور کے سواکون ہے یارسول الله ۔
|
احمد[2] فی مسندہ بسند صحیح عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
احمد نے اپنی مسند میں بسند صحیح ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت) |
حدیث ۷۸:آیہ کریمہ:
|
" قُلۡ لَّاۤ اَسْـَٔلُکُمْ عَلَیۡہِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّۃَ فِی الْقُرْبٰیؕ"[3]۔ |
تم فرماؤ میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا مگر قرابت کی محبت۔(ت) |
کے اسباب نزول میں مروی انصار کرام رضی الله تعالٰی عنہم سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے حضور عاجزی کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل کھڑے ہوئے اورعرض کی:
|
اموالنا وما فی ایدینا لله و |
ہمارے مال اورہمارے ہاتھوں میں جو کچھ |
[1] مسند احمد بن حنبل عن خولہ بنت قیس رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۶ /۳۷۸،سنن الترمذی کتاب الزھد باب ماجاء فی اخذ المال حدیث ۲۳۸۱دارالفکر بیروت۴ /۱۶۶،شعب الایمان حدیث ۵۵۲۷دارالکتب العلمیۃ بیروت ۵ /۳۹۶و۳۹۷
[2] مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرۃ رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۵۳
[3] القرآن الکریم ۴۲ /۲۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع