30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یاد فرمایا وہ حاضر ہوئے حضرت عبدالله بن جعفر طیار رضی الله تعالٰی عنہما اسے بیان کر کے فرماتے ہیں:
|
فجاء ت امنا فذکر ت یتیمنا فقال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم العیلۃ تخافین علیھم وانا ولیھم فی الدنیا والاٰخرۃ۔احمد والطبرانی[1] وابن عساکرٍ رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
میری ماں نے حاضر ہوکر حضور پناہ بیکساں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے ہماری یتیمی کی شکایت عرض کی،حضوراقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کیا ان پر محتاجی کا اندیشہ کرتی ہے حالانکہ میں ان کاولی وکارساز ہوں دنیا وآخرت میں۔(امام احمد اورطبرانی اورابن عساکر رضی الله تعالٰی عنہ نے روایت کیا۔ت) |
؎ غم نخورد آنکہ حفیظش توئی والی ومولٰی و ولیش توئی
(وہ غم نہیں کھاتا جس کا محافظ،والی،آقا اور ولی تو ہے۔ت)
حدیث ۷۴:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
حب ابی بکرٍوعمرمن الایمان وبغضہما کفر وحب الانصار من الایمان وبغضھم کفر وحب العرب من الایمان وبغضھم کفر،ومن سب اصحابی فعلیہ لعنۃ الله ،ومن حفظنی فیھم فانا احفظہ یوم القیٰمۃ۔ابن عساکر [2]عن جابر رضی الله تعالٰی عنہ۔ ولله الحمد |
محبت ابوبکر وعمر کی ایمان سے ہے اوران کا بغض کُفر،اورمحبت انصار کی ایمان سے ہے اوران کا بغض کفر،اورمحبت عرب کی ایمان سے ہے اوران کا بُغض کفر،اورمیرے اصحاب کو جو براکہے اس پر الله کی لعنت،اورجو ان کے معاملہ میں میرا لحاظ رکھے میں روز قیامت اس کا حافظ ونگہبان ہوں گا(ابن عساکر نے حضرت جابر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۷۵و۷۶:دنیا کی ظاہر ی زینت وحلاوت اورمال حلال کما کر اچھی جگہ خرچ کرنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع