دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

فصل دوم احادیثِ منیفہ میں

تین وصل پر مشتمل:

وصل اوّل:اعظم واجل محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف جانفزا اسناد میں جن سے ایمان کی جان میں جان آئے ایمان کی آنکھ نور و ایقان پائے،وبالله التوفیق۔

حدیث ۷۱:بخاری شریف میں سیدنا ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی ہے جب ابن جمیل نے زکوٰۃ دینے میں کمی کی سید عالم مغنی اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

ماینقم ابن جمیلٍ الا انّہ کان فقیرًا فاغناہ الله ورسولہ [1]۔

ابن جمیل کو کیا بُرا لگا یہی نا کہ وہ محتاج تھا الله ورسول نے اسے غنی کردیا،جل جلالہ و صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

حدیث ۷۲:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:

الله ورسولہ مولٰی من لا مولی لہ۔الترمذی وحسنہ و ابن ماجۃ عن امیر المومنین عمر رضی الله تعالٰی عنہ [2]۔

جس کا کوئی نگہبان نہ ہو الله ورسو ل اس کے نگہبان ہیں(اسے ترمذی نے روایت کیا اوراسے حسن کہا،اورابن ماجہ نے امیر المومنین عمر رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

علامہ مناوی تیسیر میں اس کی شرح میں فرماتے ہیں:

ای حافظ من لاحافظ لہ[3]۔

یعنی ارشاد حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جس کا کوئی حافظ نہیں الله ورسول اس کے حافظ ہیں۔

حدیث ۷۳:کہ جب سیدنا حضرت جعفر طیار رضی الله تعالٰی عنہ کی شہادت ہوئی حضور انور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم انکے یہاں تشریف لے گئے اوران کے یتیم بچوں کو خدمت اقدس میں


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الزکوٰۃ باب قول الله تعالٰی وفی الرقاب والغارمین قدیمی کتب خانہ پشاور ۱ /۱۹۸

[2] سنن الترمذی باب ماجاء فی میراث الخال حدیث ۲۱۱۰دارالفکر بیروت ۴ /۳۳،سنن ابن ماجۃ ابواب الزکوٰۃ باب ذوی الارحام ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۰۱

[3] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت الحدیث الله ورسولہ مولٰی من لا مولی لہ مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۱ /۲۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن