30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ثم ینادی الذی عن یسار العرش معشر الخلائق من عرفنی فقد عرفنی ومن لم یعرفنی فانا مالك خازن النار ان الله امرنی ان اسلم مفاتیح النار الی محمد ومحمد امرنی ان اسلمھا الی ابی بکر وعمر لیدخلا مبغضیھما النار الا فاشھدوا[1]۔او ردہ ایضًا فی الباب السابع من کتاب الاحادیث الغررفی فضل الشیخین ابی بکرٍوعمر من کتاب الاکتفاء۔ |
پھر بائیں والا پکارے گا:اے جماعات مخلوق! جس نے مجھے پہچانااس نے پہچانا اورجس نے نہ پہچانا تو میں مالك داروغہ دوزخ ہوں مجھے الله عزوجل نے حکم دیا کہ دوزخ کی کنجیاں محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے سپرد کروں اور محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ابوبکر وعمر(رضی الله تعالٰی عنہما)کو دوں کہ وہ اپنے دشمنوں کو جہنم میں داخل کریں،سنتے ہو گواہ ہوجاؤ۔(اس کو بھی کتاب الاکتفاء میں کتاب الاحادیث الغررفی فضل الشیخین ابی بکر وعمر میں باب ہفتم میں بیان کیا۔ت) |
یہی معنی ہیں اس حدیث کے کہ ابو بکر شافعی نے غیلانیات میں روایت کی:
|
ینادٰی یوم القیٰمۃ این اصحاب محمدٍ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،فیؤتیٰ بالخلفاء رضی الله تعالٰی عنہم فیقول الله لھم ادخلوا من شئتم الجنۃ ودعوا من شئتم اوماھو بمعناہ ذکرہ العلامۃ الشھاب الخفّاجی فی نسیم الریاض [2]شرح شفاء الامام القاضی عیاض فی فصل ما اطلع علیہ النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم من الغیوب،وقال اوماھو بمعناہ۔ |
روز قیامت ندا کی جائے گی کہاں ہیں اصحاب محمدصلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔پس خلفاء رضی الله تعالٰی عنہم لائے جائیں گے الله عزوجل ان سے فرمائے گا تم جسے چاہو جنت میں داخل کرو اورجسے چاہو چھوڑدو۔(علامہ شہاب خفاجی نے نسیم الریاض شرح شفاء امام قاضی عیاض میں فصل ''نبی اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو کن کن غیوب پر مطلع کیا گیا''میں اس کا ذکر کیا اورفرمایا یا جو اس کے ہم معنیٰ ہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع