دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

پھر امام اجل قاضی عیاض شفاء شریف،پھر امام احمد قسطلانی مواہب لدنیہ شریف میں نقلًا وتذکیرًا،پھر علامہ شہاب الدین خفاجی مصری نسیم الریاض،پھر علامہ محمد عبدالباقی زرقانی شرح مواہب میں شرحًا وتفسیرًا فرماتے ہیں:

من لم یرولایۃ الرسول علیہ فی جمیع احوالہ ویر نفسہ فی ملکہ لایذوق حلاوۃ سنتہ [1]۔

والعیاذبالله رب العٰلمین۔

جوہر حال میں نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو اپنا ولی اور اپنے آپ کو حضو رکی ملك نہ جانے وہ سنت نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی حلاوت سے اصلًا خبردار نہ ہوگا۔

فائدہ عظیمہ:الحمدلله سنیوں کی اقبالی ڈگری۔ان آیات تورات وزبور پر فقیر غفرالله تعالٰی لہ کو دو۲  آیت تورات وانجیل مبارك مع چند احادیث کے یا دآئیں مگران کے ذکر سے پہلے امام الطائفہ کے ایك انجان پنے کا اقرار سن لیجئے۔تقویۃ الایمان فصل ثانی اشراك فی العلم کے شروع میں لکھا ہے:

''جس کے ہاتھ میں کنجی ہوتی ہے قفل اسی کے اختیار میں ہوتا ہے جب چاہے تو کھولے جب چاہے نہ کھولے۔"انتہیٰ[2]۔

بھولا نادان لکھتے تو لکھ گیا مگر    ؎

کیا خبر تھی انقلاب آسماں ہوجائیگا                                 دین نجدی پائمال سنیاں ہوجائیگا

غریب مسکین کیا جانتا تھا کہ وہ تو چند ورق بعدیہ کہنے کو ہے کہ ''جس کا نام محمد یا علی ہے وہ کسی چیز کا مختار نہیں''[3]۔

یہاں اس کے قول سے تمام عالم پر محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا اختیار تام ثابت ہوجائیگا بیچارے مسکین عزیز کے دھیان میں اس وقت یہی لوہے پیتل کی کنجیاں تھیں


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ الباب الثانی لزوم مجتہ صلی الله علیہ وسلم المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۲ /۱۶،نسیم الریاض فی شرح القاضی عیاض الباب الثانی لزوم مجتہ صلی الله علیہ وسلم مرکز اہلسنت گجرات ہند ۳/۳۴۶و۳۴۷،المواھب اللدنیۃ المقصد السابع المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۲۹۹و۳۰۰،شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ الفصل الاول دارالمعرفۃ بیروت ۶ /۳۱۳

[2] تقویۃ الایمان الفصل الثانی مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۱۴

[3] تقویۃ الایمان الفصل الرابع مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن