30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محتاجی کے ہاتھ ہرلئیم بے قدرت سے بچائے اورتجھ جیسے کریم رؤف ورحیم کے سامنے پھیلائے،والحمدلله ر ب العٰلمین ؎
اسے حمد جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا
ہمیں بھیك مانگنے کو ترا آستاں بتایا [1]
آیت ۴۳،از زبور مقدس:نیزتحفہ میں زبور شریف سے منقول:
|
یا احمد فاضت الرحمۃ علی شفتیك من اجل ذٰلك ابارك علیك فتقلد السیف فان بھائك وحمدك الغالب (الٰی قولہٖ)والامم یخرون تحتك کتاب حق جاء الله بہ من الیمن والتقدیس من جبل فاران وامتلاء ت الارض من تحمید احمد وتقدیسہ وملك الارض و رقاب الامم [2]۔ |
اے احمد ! رحمت نے جوش مارا تیرے لبوں پر،میں اس لئے تجھے برکت دیتاہوں،تو اپنی تلوار حمائل کر کہ تیری چمك اور تیری تعریف غالب ہے،سب امتیں تیرے قدموں میں گریں گی،سچی کتاب لایا الله برکت وپاکی کے ساتھ مکہ کے پہاڑ سے بھرگئی زمین احمد کی حمد اوراس کی پاکی بولنے سے،احمد مالك ہوا ساری زمین اورتمام امتوں کی گردنوں کا۔صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
اے احمد پیارے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے مملوکو خوشی وشادمانی ہے،تمہارے لئے تمہارا مالك پیارا سراپاکرم سراپارحمت ہے، والحمدلله رب العالمین ؎
عہد مابالب شیریں دہناں بست خدائے ماہمہ بندہ وایں قوم خداوندا نند[3]
(ہمارا عہد وپیمان الله تعالٰی نے میٹھے منہ والوں کے لبوں کے ساتھ باندھ دیا ہے۔ہم سب غلام ہیں اوریہ قوم مالکوں کی ہے۔ت)
میں تو مالك ہی کہوں گا کہ ہو مالك کے حبیب یعنی محبوب ومحب میں نہیں میرا تیرا[4]۔
ولہذا حضرت امام اجل عارف بالله سید ی سہل بن عبدالله تستری رضی الله تعالٰی عنہ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع