دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

خودپناہ کہا(جیسے عادل کو عدل یا علم کو علم کہتے اوراس وصف کی وجہ یہ ہے کہ)حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم دنیا وآخرت میں اپنی امت کے محافظ ونگہبان ہیں۔والحمدلله رب العٰلمین۔

آیت ۴۲،از تورات:ہاں ہاں خبردار وہوشیار،اے نجدیان نابکار،ذراکم سن نو پیدا عیارہ خام پارہ وہابیت نکارہ کے ننھے سے کلیجے پر ہاتھ دھر لینا تورات وزبور کی دو آیتیں تلاوت کی جائیں گے نو خیز وہابیت کی نادان جان پر قہر الٰہی کی بجلیاں گرائیں گے افسوس تمہیں تورات وزبور کی تکذیب کرتے کیا لگتا تھا جب تم قرآن کی نہ سنو الله کا کذب تم ممکن گنو مگر جان کی آفت گلے کی غل تویہ ہے کہ آیات جناب شاہ عبدالعزیزصاحب نے نقل فرمائیں کلام الٰہی بتائیں،یہ امام الطائفہ کے نسب کے چچا،شریعت کے باپ، طریق کے دادا۔اب انہیں نہ مشرك کہے بنتی ہے نہ کلام الٰہی پر ایمان لانے کو روٹھی وہابیت ملتی ہے،نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن(نہ رہنے کا یارا،نہ چلنے کی تاب۔ت)   ؎

دوگونہ رنج وعذاب است جان لیلی را            بلائے صحبت مجنوں وفرقت مجنوں[1]

(لیلی کی جان کو دوقسم کا دکھ اورعذاب ہے،مجنوں کی صحبت اوراس کی جدائی کی مصیبت۔ت)

ہاں اب ذراگھبرا ئے دلوں،شرمائی چتونوں سے لجائی انکھڑیاں اوپر اٹھائیے اوربحمد الله وہ سنئے کہ ایمان نصیب ہوتوسنی ہوجائیے، جناب شاہ صاحب تحفہ اثنا عشریہ میں لکھتے یں تورات کے سفر چہارم میں ہے:

قال الله تعالٰی لابراھیم ان ھاجرۃ تلد ویکون من ولدھا من یدہ فوق الجمیع وید الجمیع مبسوطۃ الیہ بالخشوع[2]۔

الله تعالٰی نے ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم سے فرمایا بیشك ہاجرہ کے اولاد ہوگی اوراس کے بچوں میں وہ ہوگا جس کا ہاتھ سب پر بالا ہے اورسب کے ہاتھ اس کی طرف پھیلے ہیں عاجزی اور گڑ گڑانے میں۔

وہ کون ؟محمد رسول الله سید الکون معطی العون صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔قربان تیرے اے بُلند ہاتھ والے،اے دوجہان کے اجالے۔حمد اس کے وجہ کریم کو جس نے ہماری عاجزی و


 

 



[1]

[2] تحفہ اثنا عشریہ باب ششم دربحث نبوت وایمان انبیاء علیہم الصلٰوت والسلام سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن