دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

بَلکہ سیدنا ابی بن کعب رضی الله تعالٰی عنہ کی قرا ء ت میں یوں ہی تھا:

وصالح المومنین ابوبکر وعمر والملائکۃ بعد ذلك ظہیر [1]۔

نیك مسلمان ابوبکروعمر اور اس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں۔ (ت)

یہاں الله عزوجل اپنے نام مبارك کے ساتھ اپنے محبوبوں کو فرماتاہے الله اورجبرائیل اور ابوبکروعمر مدگارہیں

آیت ۳۷:

" اِنِّیۡ وَجَدۡتُّ امْرَاَۃً تَمْلِکُہُمْ وَ اُوۡتِیَتْ مِنۡ کُلِّ شَیۡءٍ وَّ لَہَا عَرْشٌ عَظِیۡمٌ ﴿۲۳"[2]۔

ہدہد نے ملك سبا سے آکر سیدنا سلیمن علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کی میں نے ایك عورت پائی کہ وہ ان کی مالك ہے اور اسے سب کچھ دیا گیا ہے اور اس کا بڑا تخت ہے۔

یہاں بادشاہ کو رعایا کا مالك فرمایا تو رعایا کہ آزاد وغلام سب اس کے مملوك ہوئے مگر کوئی اگر محبوبان خدا کو اپنا مالك اور اپنے آپ کو ان کا بندہ مملوك کہے وہابیہ کے دین میں شرك ٹھہرے۔

آیت ۳۸:

" وَمَنْ اَحْیَاہَا فَکَاَنَّمَاۤ اَحْیَا النَّاسَ جَمِیۡعًا ؕ"[3]۔

جس نے ایك جان کو زندہ کیا اس نے گویا سب آدمیوں کو جلا لیا۔

یہ آیت اس کے بارے میں ہے جس نے کسی کے قتل ناحق سے احتراز کیا یا قاتل سے قصاص نہ لیا چھوڑدیا اسے فرماتا ہے کہ اس نے اس شخص کو زندہ کیا اور ایك اسی کو کیا گویا تمام آدمیوں کو جلا لیا۔معالم شریف میں ہے:

ومن احیاھا وتورع عن قتلھا [4]۔

اور جس نے ایك جان کو زندہ کیا اور اس کے قتل سے اجتناب کیا۔(ت)

 


 

 



[1]

[2] القران الکریم ۲۷ /۲۳

[3] القران االکریم ۵ /۳۲

[4] معالم التنزیل(تفسیر بغوی)تحت الایۃ ۵/۳۲ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲ /۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن