30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں میں نے کہا تھا کہ یہ صفت حضرت عزت کی ہے،نہیں نہیں یہ خاص صفت اسی کی ہے۔رب عزوجل فرماتاہے:
|
" قُلْ مَنۡ یَّرْزُقُکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرْضِ اَمَّنۡ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَ الۡاَبْصٰرَ وَ مَنۡ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَمَنۡ یُّدَبِّرُ الۡاَمْرَ ؕ فَسَیَقُوۡلُوۡنَ اللہُ ۚ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۳۱﴾"[1]۔ |
اے نبی! ان کافروں سے فرما وہ کون ہے جو تمہیں آسمان و زمین سے رزق دیتاہے یا کون مالك ہے کان اورآنکھوں کا، اورکون نکالتا ہے زندہ کو مردے اورنکالتاہے مردے کو زندہ سے،اورکون تدبیر کرتاہے کام کی،اب کہہ دیں گے کہ الله ،تو فرما پھر ڈرتے کیوں نہیں۔ |
قرآن عظیم خود ہی فرماتاہے کہ یہ صفت الله عزوجل کے لئے ایسی خاص ہے کہ کافر مشرك تك اس کا اختصاص جانتے ہیں ان سے بھی پوچھو کہ کام کی تدبیر کرنے والا کون ہے،توالله ہی کو بتائیں گے دوسرے کا نام نہ لیں گے اورخود ہی اس صفت کو اپنے مقبول بندوں کیلئے ثابت فرماتاہے کہ:قسم ان محبوبان خدا کی جو عالم میں تدبیر وتصرف کرتے ہیں۔''ایمان سے کہنا وہابیت کے دھرم پر قرآن عظیم شرك سے کیونکر بچا۔اے ناپاك طائفے کی سنگت والو!جب تك ذاتی وعطائی کے فرق پر ایمان نہ لاؤ گے کبھی قرآن وحدیث کے قہروں سے پناہ نہ پاؤ گے،اوراس پرایمان لاتے ہی یہ تمہاری شرکیات کے راگ متعلقہ تدیبر وتصرف و استمداد واستعانت ودافع البلاء وحاجت روا ومشکلکشا وعلم غیب وندا وغیرہا سب کافور ہوجائیں گے اور الله تعالٰی کے مبارك منصور(نصرت دئے گئے،مدد دئے گئے)بندے آنکھوں دیکھے منصور نظر آئیں گے۔
|
" اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿۲۲﴾٪"[2]۔ |
تو بیشك الله ہی کا گروہ غالب ہے۔(ت) |
آیت ۳۳:
|
" قُلْ یَتَوَفّٰىکُمۡ مَّلَکُ الْمَوْتِ الَّذِیۡ وُکِّلَ بِکُمْ"[3]۔ |
تو فرما تمہیں موت دیتاہے وہ مرگ کا فرشتہ جو تم پر مقرر ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع