دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

الزلال الانقٰی من بحر سبقۃ الاتقٰی۔

من بحر سبقۃ الاتقٰی ''میں بیان کردی ہے۔(ت)

اب آیہ کریمہ کے دوسرے معنی لیجئے،تفسیر بیضاوی شریف میں ہے:

اوصفات النفوس الفاضلۃ حال المفارقۃ فانھا تنزع عن الابدان غرقا ای نزعاشدیدامن اغراق النازع فی القوس وتنشط الی عالم الملکوت وتسبح فیہ فتسبق الی حظائر القدس فتصیر لشرفھا وقوتھا من المدبرات[1]۔

یعنی یا ان آیات کریمہ میں الله عزوجل ارواح اولیاء کرام کا ذکر فرماتاہے جب وہ اپنے پاك مبارك بدنوں سے انتقال فرماتی ہیں کہ جسم سے بقوت تمام جدا ہوکر عالم بالا کی طرف سبك خرامی اور دریائے ملکوت میں شناوری کرتی حظیر ہائے حضرت قدس تك جلد رسائی پاتی ہیں پس اپنی بزرگی وطاقت کے باعث کاروبارعالم کے تدبیر کرنے والوں سے ہوجاتی ہیں۔

اب توبحمدالله تعالٰی اولیائے کرام بعد وصال عالم میں تصرف کرتے اور اس کے کاموں کی تدبیر فرماتے ہیں فللّٰہ الحجۃ البالغۃ۔

علامہ احمد بن محمد شہاب خفاجی عنایۃ القاضی وکفایۃ الراضی میں امام حجۃ الاسلام محمد غزالی قدس سرہ العالی وامام فخررازی رحمۃ الله علیہ سے اس معنی کی تائید میں نقل فرماتے ہیں:

ولذا قیل اذا تحیرتم فی الامور فاستعینوا من اصحاب القبور الا انہ لیس بحدیث کما توھّم ولذا اتفق الناس علی زیارۃ مشاھد السلف والتوسل بھم الی الله وان انکرہ بعض الملاحدۃ فی عصرنا و المشتکٰی الیہ ھو الله [2]۔

لاحول ولا قوۃ الابالله العلی العظیم۔

یعنی اس لئے کہا گیا کہ جب تم کاموں میں متحیر ہوتومزارات اولیاء سے مددمانگو۔مگر یہ حدیث نہیں ہے جیسا کہ بعض کو وہم ہوا۔اوراسی لئے مزارات سلف صالحین کی زیارت اور انہیں الله عزوجل کی طرف وسیلہ بنانے پر مسلمانوں کا اتفاق ہے اگرچہ ہمارے زمانے میں بعض ملحد بے دین لوگ اس کے منکر ہوئے اورخدا ہی کی طرف ان کے فساد کی فریاد ہے۔

 


 

 



[1] انوار التنزیل(تفسیر البیضاوی)تحت الآیۃ ۷۹ /۵ دارالفکر بیروت ۵ /۴۴۵

[2] عنایۃ القاضی وکفایۃ الراضی(حاشیۃ الشہاب علی البیضاوی)تحت الآیۃ ۷۹ /۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۹ /۳۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن