30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لله رب العٰلمین۔
بیضاوی شریف میں ہے:
|
ھم الذین جاءوابعد الصحابۃ الی یوم الدین[1]۔ |
یعنی یہ دوسرے جنہیں مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم علم دیتے اورخرابیوں سے پاك کرتے ہیں تمام مسلمان ہیں کہ صحابہ کرام کے بعد قیامت تك ہوں گے۔ |
معالم شریف میں ہے:
|
قال ابن زید ھم جمیع من دخل فی الاسلام بعد النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم(الی یوم القیٰمۃ)وھی روایۃ ابن ابی نجیحٍ عن مجاھد[2]۔ |
ابن زید نے فرمایا:یہ دوسرے لوگ تمام اہل اسلام ہیں کہ مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے بعد قیامت تك اسلام میں داخل ہوں گے۔اوریہی معنی امام مجاہد شاگرد حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے ابن ابی نجیح نے روایت کئے۔ |
الحمد لله ! قرآن عظیم میں حضور پرنور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی ان تعریفوں کا اس قدر اہتمام ہے کہ چارجگہ یہ اوصاف بیان فرمائے دو جگہ سورہ بقرہ،تیسرے آل عمران،چوتھے سورہ جمعہ،اور ا سکے آخر میں تو وہ جانفزا کلمے ارشادہوئے جنہوں نے ہم خفتہ بختوں کی تقدیر جگا دی بیماردلوں پر بجلی گرادی۔والحمدلله رب العٰلمین۔
آیت ۲۶:جب ابولبابہ وغیرہ بعض صحابہ رضی الله تعالٰی عنہم نے غزوہ تبوك میں ہمراہ رکاب سعادت حاضر نہ ہوئے تھے اپنے آپ کو مسجد اقدس کے ستونوں سے باندھ دیا کہ جب تك حضور والا صلوات الله تعالٰی وسلامہ علیہ نہ کھولیں گے نہ کھلیں گے، آیت اُتری:
|
" خُذْ مِنْ اَمْوٰلِہِمْ صَدَقَۃً تُطَہِّرُہُمْ وَتُزَکِّیۡہِمۡ بِہَا |
اے نبی!لے لو ان توبہ کرنے والوں کے مالوں سے صدقہ کہ تم پاك کرو انہیں اور تم ستھرا کردو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع