30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہٰىہُمْ عَنِ الْمُنۡکَرِ وَیُحِلُّ لَہُمُ الطَّیِّبٰتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیۡہِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَیَضَعُ عَنْہُمْ اِصْرَہُمْ وَالۡاَغْلٰلَ الَّتِیۡ کَانَتْ عَلَیۡہِمْ ؕ "[1]۔ |
دے گا بھلائی کااور روکے گا برائی سے،او رحلال کرے گا ان کے لیے ستھری چیزیں اورحرام کرے گا ان پر گندی چیزیں،اور اتارے گا ان پر سے ان کا بھاری بوجھ اورسخت تکلیفوں کے طوق جو ان پر تھے۔(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم) |
جان جہان وجہان جان اس جان جان وجان ایمان صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے پاك مبارك ہاتھوں پر قربان جس نے ہماری پیٹھوں سے بھاری بوجھ اتارلئے ہماری گردنوں سے تکلیفوں کے طوق کا ٹ دئے۔لله انصاف ! اوردافع بلاکسے کہتے ہیں،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔
آیت ۲۲:سیدنا ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والسلام نے اپنے رب عزوجل سے عرض کی:
|
" رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیۡہِمْ رَسُوۡلًا مِّنْہُمْ یَتْلُوۡا عَلَیۡہِمْ اٰیٰتِکَ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُزَکِّیۡہِمْؕ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ﴿۱۲۹﴾"[2]۔ |
اے رب ہمارے ! اوران میں انہیں میں سے ایك پیغمبر بھیج کہ ان پر تیری آیتیں پڑھے اور انہیں کتاب وحکمت سکھائے اوروہ پیمبر انہیں گناہوں سے پاك کردے،بیشك تو ہی ہے غالب حکمت والا۔ |
یہ ہمارے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہوئے کہ:
|
انا دعوۃ ابی ابراھیم [3]۔ |
میں اپنے باپ ابراہیم کی دعا ہوں(صلی الله تعالٰی علیہما وسلم) |
آیت ۲۳:خود رب العزۃ جل وعلاء فرماتاہے:
|
کَمَاۤ اَرْسَلْنَا فِیۡکُمْ رَسُوۡلًا مِّنۡکُمْ یَتْلُوۡا عَلَیۡکُمْ اٰیٰتِنَا وَیُزَکِّیۡکُمْ وَیُعَلِّمُکُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُعَلِّمُکُمۡ |
جس طرح بھیجا ہم نے تم میں ایك رسول تمہیں سے کہ تم پر ہماری آیتیں تلاوت کرتا اورتمہیں پاکیزہ بناتا اورتمہیں قرآن وعلم سکھاتا اوران باتوں کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع