دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

آیت ۱۹:حضرت مسیح علیہ الصلٰوۃ والتسلیم فرماتے ہیں:

" اَنِّیۡۤ اَخْلُقُ لَکُمۡ مِّنَ الطِّیۡنِ کَہَیۡئَۃِ الطَّیۡرِ فَاَنۡفُخُ فِیۡہِ فَیَکُوۡنُ طَیۡرًۢا بِاِذْنِ اللہِۚ وَاُبْرِیُٔ الۡاَکْمَہَ وَالۡاَبْرَصَ وَاُحۡیِ الْمَوْتٰی بِاِذْنِ اللہِۚ وَاُنَبِّئُکُمۡ بِمَا تَاۡکُلُوۡنَ وَمَا تَدَّخِرُوۡنَۙ فِیۡ بُیُوۡتِکُمْؕ (الی قولہ) وَلِاُحِلَّ لَکُمۡ بَعْضَ الَّذِیۡ حُرِّمَ عَلَیۡکُمْ"[1] ۔

میں بناتاہوں تمہارے لئے مٹی سے پرند کی سی مورت پھر پھونکتاہوں ا سمیں تو وہ ہوجاتی ہے پرند الله کی پروانگی سے،اور میں شفاء دیتاہوں مادر زا داندھے اوربدن بگڑے کو،اورمیں زندہ کرتاہوں مردے الله کی پروانگی سے،اورمیں تمہیں خبر دیتاہوں جو تم کھاتے اور جو گھروں میں بھر رکھتے ہو تاکہ میں حلال کردوں تمہارے لئے بعض چیزیں جو تم پر حرام تھیں۔

سبحان الله ! عیسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام جو فرمارہے ہیں میں خلق کرتاہوں،شفا دیتاہوں،مردے جِلاتاہوں،بعض حراموں کو حلال کئے دیتاہوں۔ان اسنادوں کی نسبت کیا حکم ہوگا!

آیت ۲۰:

" وَ اَنۡکِحُوا الْاَیٰمٰی مِنۡکُمْ وَ الصّٰلِحِیۡنَ مِنْ عِبَادِکُمْ وَ اِمَآئِکُمْ ؕ"[2]۔

نکاح کردو اپنی بے شوہر عورتوں اوراپنے نیك بندوں اور کنیزوں کا۔

یہاں مولا عزوجل ہمارے غلاموں کو ''ہمارابندہ''فرمارہا ہے۔الله کی شان زید کابندہ،عمروکا بندہ،اس کا بندہ،اس کا بندہ الله فرمائے رسول فرمائے صحابہ فرمائیں ائمہ فرمائیں مگر محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا بندہ کہا اورشرك فروشوں نے حکم شرك جڑا،شائد ان کے نزدیك زید وعمرو خدا کے شریك ہوسکتے ہوں گے۔ولا حول ولا قوۃ الا بالله العلی العظیم۔

 آیت ۲۱:

" اَلَّذِیۡنَ یَتَّبِعُوۡنَ الرَّسُوۡلَ النَّبِیَّ الۡاُمِّیَّ الَّذِیۡ یَجِدُوۡنَہٗ مَکْتُوۡبًا عِنۡدَہُمْ فِی التَّوْرٰىۃِ وَالۡاِنْجِیۡلِ ۫ یَاۡمُرُہُمۡ

وہ لوگ کہ پیروی کریں گے اس بھیجے ہوئے غیب کی باتیں بتانے والے بے پڑھے کی جسے لکھا پائیں گے اپنے پاس توریت وانجیل میں،وہ انہیں حکم

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳ /۴۹و۵۰

[2] القرآن الکریم ۲۴ /۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن