دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

یہاں رب العزت جل وعلانے اپنے ساتھ اپنے رسول صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو بھی دینے والا فرمایا اورساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی کہ الله ورسول سے امید لگی رکھو کہ اب ہمیں اپنے فضل سے دیتے ہیں جل جلالہ وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

آیت ۹:

" اَنْعَمَ اللہُ عَلَیۡہِ وَ اَنْعَمْتَ عَلَیۡہِ"[1]۔

الله نے اسے نعمت بخشی،اوراے نبی !تو نے اسے نعمت دی۔

آیت ۱۰:

" لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنۡۢ بَیۡنِ یَدَیۡہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ یَحْفَظُوۡنَہٗ مِنْ اَمْرِ اللہِ ؕ"[2]۔

آدمی کے لیے بدلی والے ہیں اس کے آگے اور اس کے پیچھے کہ اس کی حفاظت کرتے یں الله کے حکم سے۔

بدلی والے یہ کہ صبح کے محافظ عصر کو بدل جاتے ہیں اورعصر کے صبح کو،ولله الحمد۔

آیت ۱۱:

" وَ یُرْسِلُ عَلَیۡکُمۡ حَفَظَۃً ؕ"[3]۔

الله بھیجتاہے تم پر نگہبانوں کو۔

ان آیات میں مولٰی سبحٰنہ وتعالٰی فرشتوں کو ہمارا حافظ ونگہبان فرماتاہے۔

آیت ۱۲:

" یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ حَسْبُکَ اللہُ وَمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿٪۶۴﴾"[4]۔

اے نبی!کافی ہے تجھے الله اورجو مسلمان تیرے پیرو ہوئے۔

یہاں رب تبارك وتعالٰی نے اپنے نام پاك کے ساتھ صحابہ کرام کو ملاکر فرماتاہے:اے نبی ! اب کہ عمر اسلام لے آیا تجھے الله اوریہ چالیس مسلمان کفایت کرتے ہیں۔

فی الجلالین حسبك الله وحسبك

جلالین میں ہے کافی ہے تجھے الله اور

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۳ /۳۷

[2] القرآن الکریم ۱۳ /۱۱

[3] القرآن الکریم۶ /۶۱

[4] القرآن الکریم ۸ /۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن