دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

لله انصاف ! یہ کس قدر بلاؤں کا حضور(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)کے وسیلے سے دفع ہونا ہے ولله الحمد۔

حدیث ۶۰:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:

لما خلق الله العرش کتب علیہ بقلم من نورٍ،طول القلم مابین المشرق والمغرب لاالہٰ الا الله محمد رسول الله ،بہ اٰخذوبہ اعطی وامتہ افضل الامم و افضلھا ابوبکرن الصدیق۔الرافعی[1] عن سلمان رضی الله تعالٰی عنہ۔

جب الله تعالٰی نے عرش بنایا اس پر نور کے قلم سے جس کا طول مشرق سے مغرب تك تھا لکھا الله کے سوا کوئی سچا معبود نہیں محمد الله کے رسول ہیں،میں انہیں کے واسطے سے لُوں گا اور انہیں کے وسیلے سے دوں گا،ان کی امت سب امتوں سے افضل ہے اوران کی امت میں سب سے افضل ابو بکر صدیق (رضی الله تعالٰی عنہ)(رافعی نے حضرت سلما ن رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

بحمد الله تعالٰی اسی حدیث جلیل جامع پرختم کیجئے کہ الله عزوجل کی بارگاہ کا تمام لینا دینا اخذ وعطاسب محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے ہاتھوں ان کے واسطے سے ان کے وسیلے سے ہے،اسی کو خلافت عظمٰی کہتے ہیں۔ولله الحمد حمدًا کثیرًا۔

دیکھو ! بشہادت خدا ورسول جل وعلا وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم رزق پانا،مدد ملنا،مینہ برسنا،بلادور ہونا،دشمنوں کی مغلوبی، عذاب کی موقوفی،یہاں تك کہ زمین کا قیام،زمین کی نگہبانی،خلق کی موت،خلق کی زندگی،دین کی عزت،امت کی پناہ،بندوں کی حاجت روائی،راحت رسانی سب اولیاء کے وسیلے اولیا ء کی برکت اولیاء کے ہاتھوں اولیاء کی وساطت سے ہے مگر مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دفع بلا کا واسطہ مانا اور شرك پسندوں نے مشرك جانا،انالله وانا الیہ راجعون،اوربحمدالله تعالٰی تین حدیث اخیر نے روشن ومستنیر کردیا کہ جو نعمت ملی جو بلا ٹلی سب مصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے باعث حاصل وزائل ہوئی، بارگاہ الٰہی کا لینا دینا ساراکارخانہ محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے ہاتھوں پر ہے ہاں ہاں لا و الله 


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ الرافعی عن سلمان حدیث ۳۲۵۸۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/۵۴۹ و ۵۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن