30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی الکبیر [1]عن ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما بسند حسن۔ |
میں ہیں۔(طبرانی نے کبیر میں ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے سند حسن کے ساتھ روایت کیا۔ت) |
حدیث ۴۰:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
اذا اراد الله بعبد خیرا استعملہ علی قضاء حوائج الناس۔البیھقی فی الشعب [2]عن ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
جب الله تعالٰی کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ فرماتاہے اس سے مخلوق کی حاجت روائی کا کام لیتا ہے(بیہقی نے شعب میں ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۴۱:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
اذا اراد الله بعبد خیرًا صیر حوائج الناس الیہ۔ مسند الفردوس [3] عن انس رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
الله تعالٰی جب کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ فرماتاہے تو اسے لوگوں کا مرجع حاجات بناتاہے(مسند فردوس میں حضرت انس رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا گیا۔ت) |
حدیث ۴۲و۴۳:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:میری تمہاری کہاوت ایسی ہے جیسے کسی نے آگ روشن کی،پنکھیاں اورجھینگراس میں گِرنا شروع ہوئے وہ انہیں آگ سے ہٹا رہا ہے،
|
وانا اٰخذ بحجزکم عن النار وانتم تفلتون من یدی۔احمد ومسلم عن جابر واحمد[4] |
اورمیں تمہاری کمریں پکڑے تمہیں آگ سے بچارہا ہوں اور تم میرے ہاتھ سے نکلنا چاہتے ہو۔(احمد اورمسلم نے حضرت جابر سے اوراحمد نے |
[1] کنزالعمال بحوالہ طب عن ابن عمر حدیث ۱۶۰۰۷مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۶ /۳۵۰
[2] شعب الایمان حدیث ۷۶۵۹دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶ /۱۱۷
[3] الفردو س بماثور الخطاب حدیث ۹۳۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۲۴۳
[4] صحیح مسلم کتاب الفضائل باب شفقتہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم علی اٰمتہ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۴۸،مسند احمد بن حنبل عن جابر رضی الله تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۳۹۲،مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۵۴۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع