30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اقول:اگر اہلبیت میں تعمیم ہوجیسا کہ ظاہر حدیث ہے تو غالبًا یہاں ہلاك مطلق وارتفاع قرآن عظیم وہدم کعبہ معظمہ وویرانی مدینہ طیبہ سے پناہ مراد ہوکہ جب تك اہل بیت اطہار رہیں گے یہ جانگزا بلائیں پیش نہ آئیں گی۔والله ورسولہ اعلم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔اور برتقدیر خصوص ظہور طوائف ضالہ مراد ہو،
|
کما فی روایۃ ابی یعلی فی مسندہ عن سلمۃ بن الاکوع رضی الله تعالٰی عنہ بسند حسن والحاکم فی المستدرك وصحح وتعقب عن ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما ولفظہ النجوم امان لاھل الارض من الغرق واھل بیتی امان لامتی من الاختلاف [1]الحدیث۔ |
جیسا کہ مسند ابو یعلٰی کی روایت میں سلمہ بن اکوع رضی الله تعالٰی عنہ سے بسند حسن ہے۔اور حاکم نے مستدرك میں اسے روایت کیا ا وراس کی تصحیح کی اورابن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے اس کی پیروی کی،ان کے الفاظ یہ ہیں:ستارے زمین والوں کے لئے غرق ہونے سے امان ہیں اور میرے اہل بیت میری امت کے لیے اختلاف سے امان ہیں،الحدیث۔(ت) |
حدیث۲۰:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
اھل بیتی امان لامتی فاذ اذھب اھل ابیتی اتاھم ما یوعدون۔الحاکم [2]وتعقب عن جابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما۔ |
میرے اہلبیت میری امت کے لے امان ہیں جب اہل بیت نہ رہیں گے امت پروہ آئیگا جو ان سے وعدہ ہے(حاکم نے روایت کی اورجابر بن عبدالله رضی الله تعالٰی عنہما کی پیروی کی۔ت) |
حدیث ۲۱:عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے کہ انہوں نے فرمایا:
|
کان من دلالات حمل رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ان کل دابۃ کانت لقریش نطقت تلك |
نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے حمل مبارك کی نشانیوں سے تھا کہ قریش کے جتنے چوپائے تھے سب نے اس رات کلام کیا اورکہا رب کعبہ کی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع