30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تعالٰی عنہ و رواہ البیھقی فی الشعب عن الحسن البصری رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
تعالٰی عنہ سے اوربیہقی نے شعب میں حضرت حسن بصری رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۷:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
النجوم امنۃ للسماء فاذا ذھبت النجوم اتی السماء ما توعد،وانا امنۃ لاصحابی فاذا ذھبت اتٰی اصحابی ما یوعدون،واصحابی امنۃ لامتی فاذا ذھب اصحابی اتٰی امتی مایوعدون۔
صدق رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ احمد ومسلم[1] عن ابی موسی الاشعری رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
ستارے امان ہیں آسمان کے لئے،جب ستارے جاتے رہیں گے آسمان پر وہ آئے گا جس کا اس سے وعدہ ہے یعنی شق ہونا فنا ہوجانا۔اور میں امان ہوں اپنے اصحاب کےلئے جب میں تشریف لے جاؤں گا میرے اصحاب پر وہ آئے گا جس کا ان سے وعدہ ہے یعنی مشاجرات۔اورمیرے صحابہ امان ہیں میر ی امت کے لیے،جب میرے صحابہ نہ رہیں گے میری امت پر وہ آئے گا جس کا ان سے وعدہ ہے یعنی ظہور کذب ومذاہب فاسدہ وتسلط کفار۔ سچ فرمایا رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے۔(ت) امام احمد ومسلم نے حضرت ابو موسٰی اشعری رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔(ت) |
حدیث ۱۸،۱۹:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
النجوم امان لاھل السماء واھل بیتی امان لامتی[2]۔ |
ستارے آسمان والوں کے لیے امان ہیں اورمیرے اہل بیت میری امت کے لیے پناہ۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع