30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابدال شام میں ہیں،
|
بھم ینصرون وبھم یرزقون۔الطبرانی فی الکبیر [1]عن عوف بن مالك وفی الاوسط عن علی المرتضٰی رضی الله تعالٰی عنہما کلاھما بسند حسن۔ |
وہ انہیں کی برکت سے مدد پاتے ہیں اورانہیں کی وسیلہ سے رزق۔(طبرانی نے کبیر میں عوف بن مالك سے اوراوسط میں علی المرتضٰی رضی الله تعالٰی عنہما سے دونوں میں بسند حسن روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۱:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
لن تخلو الارض من اربعین رجلا مثل ابراھیم خلیل الرحمن فیھم تسقون وبھم تنصرون۔ الطبرانی فی الاوسط[2] عن انس رضی الله تعالٰی عنہ بسند حسن۔ |
زمین ہرگز خالی نہ ہوگی چالیس اولیاء سے کہ ابراہیم خلیل الله علیہ الصلوٰ ۃ والسلام کے پرتو پر ہوں گے،انہیں کے سبب تمہیں مینہ ملے گا اورانہیں کے سبب مدد پاؤ گے(طبرانی نے اوسط میں حضرت انس رضی الله تعالٰی عنہ سے سند حسن کے ساتھ روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۲:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
لن یخلو الارض من ثلٰثین مثل ابراھیم بھم تغاثون وبھم ترزقون وبھم تمطرون۔ابن حبان [3]فی تاریخہ عن ابی ھریرہ رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
ابراہیم خلیل الله علیہ الصلٰوۃ والثناء سے خُوبُو میں مشابہت رکھنے والے تیس شخص زمین پر ضرور رہیں گے،انہیں کی بدولت تمہاری فریاد سنی جائے گی اورانہیں کے سبب رزق پاؤ گے اورانہیں کی برکت سے مینہ دئے جاؤ گے(ابن حبان نے اپنی تاریخ میں حضرت ابوہریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع