30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۲:کہ حضور دافع البلاء صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لولاعباد لله رکع وصبیۃ رضع وبھائم رتع تصب علیکم العذاب صبا ثم رض رضّا۔الطبرانی[1] فی الکبیر والبیہقی فی السنن عن مسافع ن الدیلمی رضی الله تعالٰی عنہ۔ |
اگر نہ ہوتے الله تعالٰی کے نماز ی بندے اور دود ھ پیتے بچے اورگھاس چرتے چوپائے تو بیشك عذاب تم پر بسختی ڈالا جاتا پھر مضبوط ومحکم کردیا جاتا(طبرانی نے کبیر میں اوربیہقی نے سنن میں مسافع الدیلمی رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۳:کہ فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان الله تعالٰی لیدفع بالمسلم الصالح عن مائۃ اھل بیت من جیرانہ البلاء۔ |
بیشك الله عزوجل نیك مسلمان کے سبب اس کے ہمسائے میں سو گھروں سے بلادفع فرماتاہے۔ |
ابن عمر رضی الله تعالٰی عنہمانے یہ حدیث روایت فرما کر آیہ کریمہ ولو لا دفع الله الناس بعضہم ببعض لفسدت الارض تلاوت کی۔
|
رواہ عنہ الطبرانی فی الکبیر[2] وعبدالله بن احمد ثم البغوی فی المعالم۔ |
طبرانی نے کبیر میں ابن عمر سے اورعبدالله بن احمد پھر بغوی نے معالم میں اس کو روایت کیا۔ت) |
حدیث ۴:فرماتے ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
من استغفرللمؤمنین والمؤمنات کل یوم سبعًا و عشرین مرۃ کان من الذین یستجاب |
جو ہر روز ستائیس بار سب مسلمان مردوں اورسب مسلمان عورتوں کے لئے استغفار کرے وہ ان لوگوں میں ہوجن کی دعا قبول ہوتی ہے |
[1] السنن الکبری للبیہقی کتاب صلٰوۃ الاستسقاء باب استحباب الخروج الخ مجلس دائرۃ المعارف العثمانیہ دکن ۳/ ۳۴۵،المعجم الکبیر حدیث۷۸۵المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲۲ /۳۰۹
[2] معالم التنزیل(تفسیر البغوی)تحت الآیۃ ۲ /۲۵۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۱۷۷،الترغیب والترہیب بحوالہ الطبرانی الترہیب من اذی الجار حدیث ۳۹مصطفی البابی المصر ۳ /۳۶۳،الدرالمنثور تحت الآیۃ ۲ /۲۵۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ /۷۲۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع