دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

یہ فتح  مکہ سے پہلے کا ذکر ہے جب حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عمرے کے لئے مکہ معظمہ تشریف لائے ہیں اورکافروں نے مقام حدیبیہ میں روکا شہر میں نہ جانے دیاصلح پر فیصلہ ہوا ظاہر کی نظر میں اسلام کے لیے ایك دبتی ہوئی بات تھی اورحقیقت میں ایك بڑی فتح نمایاں تھی جسے الله عزوجل نے " اِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیۡنًا ۙ﴿۱"[1]۔(بےشك ہم نے تمہارے لئے روشن فتح فرما دی۔ ت)فرمایا الله تعالٰی نے مسلمانوں کی تسکین کو یہ آیت نازل فرمائی کہ اس سال تمہیں داخل مکہ نہ ہونے دینے میں کئی حکمتیں تھیں مکمہ معظمہ میں بہت مردوعورت مغلوبی کے سبب خفیہ مسلمان ہیں جن کی تمہیں خبر نہیں تم قہرًا جاتے تو وہ بھی تیغ وبند کے روندنے میں آجاتے اوران کے سوا بھی وہ لوگ ہیں جو ہنوزکافر ہیں اورعنقریب الله تعالٰی انہیں اپنی رحمت میں لے گا اسلام دے گا ان کا قتل منظور نہیں ان وجوہ سے کفار مکہ پر سے عذاب قتل وقہر موقوف رکھاگیا یہ سب لوگ الگ ہوجاتے تو ہم ان کافروں پر عذاب فرماتے۔کیسا صریح روشن نص ہے کہ اہل اسلام کے سبب کافروں پر سے بھی بلادفع ہوتی ہے ولله الحمد۔

فصل دوم احادیث عظیمہ میں

حدیث ۱:کہ رب العزت جل وعلافرماتاہے:

انی لاھم باھل الارض عذابا فاذا نظرت الی عماربیوتی والمتحابین فیّ والمستغفرین بالاسحارصرفت عنھم۔البھیقی فی الشعب عن انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قال ان الله تعالٰی یقول الحدیث[2]۔

میں زمین والوں پر عذاب اتارنا چاہتاہوں جب میرے گھر آباد کرنے والے اورمیرے لئے باہم محبت رکھنے والے اورپچھلی رات کو استغفار کرنے والے دیکھتاہوں اپنا غضب ان سے پھیر دیتاہوں۔(بیہقی نے شعب الایمان میں انس بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے انہوں نے حضور اکرم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے کہ فرمایا الله تعالٰی یہ حدیث بیان فرماتاہے۔ ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۸ /۱

[2] شعب الایمان حدیث ۹۰۵۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶ /۵۰۰،کنزالعمال حدیث ۲۰۳۴۳ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۷/ ۵۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن