30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وجہ اول پر نصوص سنئے اس میں چھ۶ آیتیں اور ساٹھ حدیثیں،جملہ چھیاسٹھ نص ہیں۔
فصل اوّل آیات کریمہ میں
آیت ۱:قال الله عزوجل
|
" وَمَا کَانَ اللہُ لِیُعَذِّبَہُمْ وَاَنۡتَ فِیۡہِمْ ؕ"[1]۔ |
الله ان کافروں پر عذاب نہ فرمائے گا جب تك اے محبوب ! تو ان میں تشریف فرما ہے۔ |
سبحان الله !ہمارے حضور دافع البلاء صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کفار پر سے بھی سبب دفع بلا ءہیں کہ مسلمانوں پر تو خاص رؤف ورحیم ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔
آیت ۲:
|
" وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۷﴾"[2]۔ |
ہم نے نہ بھیجا تمھیں مگر رحمت سارے جہان کیلئے۔ |
پر ظاہر کہ رحمت سبب دفع بلا وزحمت(جو خوب ظاہر ہے کہ رحمت سبب ہے مصیبت وزحمت کی دوری کا۔ت)
آیت ۳:
|
" وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا ﴿۶۴﴾ "[3]۔ |
اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کریں تیرے حضور حاضر ہوں پھر الله سے بخشش چاہیں اور معافی مانگیں ان کے لئے رسول، تو بیشك الله کو توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔ |
آیۃ کریمہ صاف ارشا د فرماتی ہے کہ حضور پر نور عفو غفور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع