دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

بمعنی حقیقی ذاتی نہیں پھر عالم کو موجود کہنے میں وہابیہ بھی ہمارے شریك ہیں کیا ان کے نزدیك عالم بذاتہٖ موجود ہے یا جو فسطائیہ کی طرح عقیدہ حقائق الاشیاء ثابتۃ(اشیاء کی حقیقت ثابت ہے۔ت)سے منکر ہیں اورجب کچھ نہیں توکیا ظلم ہے کہ جو محاورے صبح وشام خود بولتے رہیں مسلمانوں کے مشرك بنانے کو ان کی طرف سے آنکھیں بندکرلیں،کیا مسلمان پر بدگمانی حرام قطعی نہیں،کیا اس کی مذمت پر آیات قرآنیہ واحادیث صحیحہ ناطق نہیں بَلکہ انصاف کی آنکھ کھلی ہوتو اس ادعائے خبیث کا درجہ تو بدگمان سے بھی گزرا ہوا ہے،سوئے ظن کے لئے اس گمان کی گنجائش تو چاہیے،مسلمان کے بارہ میں ایسے خیال کا احتمال ہی کیا ہے اس کا موحد ہونا ہی اس کی مراد پر گواہ کافی ہے کما لایخفی عند کل من لہ عقل ودین(جیسا کہ کسی صاحب عقل ودین پر پوشیدہ نہیں۔ت)فتاوی خیریہ کتاب الایمان میں ہے:

سئل فی رجل حلف انہ لایدخل ھذہ الدار الا ان یحکم علیہ الدھر فدخل ھل یحنث اجاب لاوھذا مجاز لصدورہ من الموحد واذا دخل فقد حکم ای قضٰی علیہ رب الدھر بدخولہا وھو مستثنی فلا حنث [1]اھ بتلخیص۔

ایك شخص کے بارے میں سوال کیا گیا کہ اس نے قسم کھائی ہے کہ جب تك مجھے دہر حکم نہیں دے گا میں اس گھر میں داخل نہیں ہوں گا،اوروہ داخل ہوگیا،کیا وہ قسم توڑنے والا ہے یا نہیں،اس کا جواب یہ تحریر ہے کہ حانث نہیں ہوا،یہ کلمہ مجازی ہے،موحد جو خدا کو ایك مانتا ہے اس سے شرك کا صدور ناممکن ہے۔جب داخل ہوا تو رب الدہر یعنی خدا کے حکم سے داخل ہوا،اس لئے وہ حانث نہیں ہوا اھ ملخصًا(ت)

توایسا ناپاك ادعابدگمانی نہیں صریح افترا ہے،وہ بھی مسلمان پر وہ بھی کفر کا،مگر قیامت تو نہ آئیگی،حساب تو نہ ہوگا،ان خبائث کے دعووں سے سوال تو نہ کیا جائے گا،مسلمان کی طرف سے لاالٰہ الا الله جھگڑتا ہوا نہ آئے گا۔ستمگر !جواب تیار رکھ اس سختی کے دن کا،" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"[2]۔(اور اب جاناچاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے۔ت)


 

 



[1] الفتاوی الخیریۃ کتاب الایمان دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۸۱

[2] القرآن الکریم ۲۶ /۲۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن