30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیوں صاحبو!یہ سب حضرات بھی ایمان طائفہ پر مشرک،بے ایمان،واجب العذاب،مستحیل الغفران تھے یا تقویۃ الایمان کی آیتیں حدیثیں امام الطائفہ کا کنبہ چھوڑ کر باقی علمائے اہلسنت ہی کو مشرك بدعت بنانے کے لئے اتری ہیں۔الله ایمان وحیابخشے۔آمین۔
غرض ان حضرات کے مقابل شاید ایسے ہی گرم دودھوں سے کچھ کام چلے جنہیں نہ نگلتے بنے نہ اگلتے۔ولله الحجۃ الساطعۃ۔
فائدہ زاہرہ
خیر،یہ تو اجمالًا ان حضرات کی خدمت گزاری تھی،اوربدعت کی بحث تو علمائے سنت بہت کتب میں غایت قصوٰی تك پہنچا چکے و من احسن من فصلہ وحققہ خاتم المحققین سیدنا الوالد رضی الله عنہ المولٰی الماجد فی کتابہ الجلیل المفاد "اصول الرشاد لقمع مبانی الفساد"(خاتم المحققین سیدنا والد ماجد رضی الله عنہ نے اپنی جلیل ومفید کتاب "اصول الرشاد لقمع مبانی الفساد"میں اس کی تحسین وتفصیل وتحقیق کی ہے۔ت)
فقیر غفرالله تعالٰی نے بھی اپنے رسالہ ''اقامۃ القیامہ علی طاعن القیام لنبی تھامہ''وغیرہا رسائل میں بقدر کافی نکات چیدہ گزارش کئے اوراپنے رسالہ ''منیر العین فی حکم تقبیل الابھا مین '' فـــــــ وغیرہا میں خاندان مذکور کے بکثرت ایجادو احداث لکھے کہ اس نو تصنیفی کی صفرا شکنی کو بس ہیں اورحضور دافع البلاء صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے وبا وبلاوقحط ومرض والم کو دفع فرمانے کے جزئیات ووقائع جو احادیث میں مروی ان کے جمع کرنے کی ضرورت نہ حصر کی قدرت،ان میں سے بہت سے بحمدالله تعالٰی کتب وخطب علماء میں مسلمانوں کے کانوں تك پہنچ چکے اوراب جو چاہے کتب سیر وخصائص ومعجزات مطالعہ کرے۔
نکتہ جلیلہ کُلیہ
مگرفقیر غفرالله تعالٰی لہ ایك نکتہ جلیلہ کلیہ بغایت مفید القاکرے کہ ان شاء الله تعالٰی تمام شرکیات وہابیہ کی بیخ کنی میں کافی و وافی کام دے،مسلمانو!کچھ خبر بھی ہے ان حضرات کا لفظ دافع البلاء اوراس کے مثال کو شرك
فـــــــ:رسالہ "منیر العین فی حکم تقبیل الابھا مین"فتاوی رضویہ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور جلد پنجم صفحہ ۴۲۹ پر موجود ہے۔رسالہ "اقامۃ القیامۃ "جلد ۲۶ص۴۹۵ پر موجود ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع