دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

گوالیاری علیہ الرحمۃ الباری وخاص دعائے سیفی کی اجازتیں لیتے اور اپنے مریدین ومعتقدین کو اجازت دیتے۔اعمال جواہر خمسہ ودعائے سیفی کا زمانہ اقدس حضور دافع البلاء صلی الله علیہ وسلم کے بعد تصنیف ہونے سے بدعت،اور اس وجہ سے ان صاحبو ں کا بدعتی ومروج بدعت قرار پانا درکنار،اسی جواہر خمسہ کی سیفی میں وہ جوہر دار سیف خونخوار،جسے دیکھ کر وہابیت بیچاری اپنا جوہرکرنے کو تیار،وہ کیا کہ نادعلی کہ ایمان طائفہ پر شرك جلی۔جواہرخمسہ میں ترکیب دعائے سیفی میں فرمایا:

نادعلی ہفت بار یاسہ بار یا یك بار بخواندو آن ایں ست ناد علیًامظھر العجائب،تجدہ عونًا لك فی النوائب،کل ھم وغم سینجلی بولایتك یا علی یا علی یا علی [1]۔

ناد علی سات بار یا تین بار یا ایك بار پڑھنا چاہئے،اوروہ یہ ہے:علی(رضی ا لله عنہ)کو پکار جن کی ذات پاك مظہر عجائب ہے، جب تو انہیں پکارے گا انہیں مصائب وافکار میں اپنا مددگارپائے گا ہر پریشانی وغم فورًا دور ہوجاتاہے آپ کی مدد سے یا علی یا علی یا علی۔(ت)

یعنی پکار علی مرتضٰی(کرم الله وجہہ)کو کہ مظہر عجائب ہیں تو انہیں اپنا مددگار پائے گا۔مصیبتوں میں،سب پریشانی وغم اب دورہوتے جاتے ہیں حضور کی ولایت سے یا علی یا علی یا علی۔

ذرا اب شرك طائفہ کا مول تول کہئے،اس نفیس سند کی قدرے تفصیل درکار ہوتو فقیر کے رسائل"انھار الانوار  من یم صلٰوۃ الاسرار" فـــــــ ۱ و"حیاۃ الموات فی بیان سماع الاموات" فـــــــ۲ و "انوار الانتباہ فی حل ندا ء یارسول الله" فـــــــ۳ملاحظہ ہوں۔ہے یہ کہ ان خاندانی اماموں نے طائفہ کی مٹی اوربھی خراب کی ہے ولله الحمد۔

فـــــــ۱:رسالہ انہار الانوار من یم صلوٰۃ الاسرار فتاوی رضویہ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ،لاہور جلد ہفتم میں ص ۵۶۹پر موجود ہے۔

فـــــــ۲:رسالہ حیاۃ الموات فی بیان سماع الاموات فتاوٰ ی رضویہ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ،لاہور،جلد نہم میں ص ۶۷۵پر موجود ہے۔

فـــــــ۳:رسالہ انوار الانتباہ فی حل ندا ء یا رسول الله فتاوی رضویہ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور جلد۲۹میں ص ۵۴۹ پر موجود ہے۔


 

 



[1] جواہر خمسہ مترجم اردو مرزا محمد بیگ نقشبندی دارالاشاعت کراچی ص ۲۸۲ و۴۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن