30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حاجات ومطالب حل مشکلات خود ازانہامی طلبند ومی یابند[1]۔ |
ہیں اورحاجت مند لوگ اپنی مشکلات کا حل اورحاجت روائی انہیں سے طلب کرتے ہیں اوراپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔(ت) |
ذرا یہ ''دنیا میں اولیاء کا تصرف بعد انتقال ''ملحوظ رہے اورحل مشکل ودفع بلا میں کتنا فرق ہے۔(یا علی مشکل کشا مشکلکشا)
اورتحفہ اثناعشریہ میں تو ا س سے بھی بڑھ کر جان نجدیت پر قیامت توڑگئے،فرماتے ہیں:
|
حضرت امیر وذریۃ طاہرہ او درتمام امت برمثال پیران ومرشد ان می پرستند وامور تکوینیہ را بایشاں وابستہ میدانندوفاتحہ و درود وصدقات ونذر بنام ایشاں رائج ومعمول گردیدہ چنانچہ جمیع اولیاء الله ہمیں معاملہ است [2]۔ (تحفہ مطبوعہ کلکتہ ۱۲۴۳ھ آخر ص۳۹۶واول ۳۹۷) |
حضرت امیر یعنی حضرت علی کرم الله وجہہ الکریم اوران کی اولاد طاہرہ کو تمام افراد امت پیروں مرشدوں کی طرح مانتے ہیں اورتکوینی امور کو ان حضرات کے ساتھ وابستہ جانتے ہیں اورفاتحہ اوردرود وصدقات اورنذورنیاز انکے نام ہمیشہ کرتے ہیں،چنانچہ تمام اولیاء الله کا یہی حال ہے۔(ت) |
کیوں صاحبو! یہ کتنے برے شرکہا ئے اکبر واعظم ہیں کہ شاہ صاحب جن پر اجماع امت بتارہے ہیں،اب تو عجب نہیں کہ روافض کی طرح امت مرحومہ کو معاذالله امت ملعونہ لقب دیجئے بھلا دفع بلا بھی امور تکوینیہ میں ہے یا نہیں جو دامن پاك حضرت مولی علی واہلبیت کرام سے وابستہ ہے صلی الله تعالٰی علیہ سید ھم ومولاھم وعلیہم وبارك وسلم۔
طرفہ تر سنئے،شاہ ولی الله صاحب کے انتباہ فی سلاسل اولیاء الله سے روشن کہ شاہ صاحب والا مناقب اورانکے بارہ۱۲ اساتذہ علم حدیث ومشائخ طریقت جن میں مولانا ابو طاہر مدنی اوان کے والد واستاذ پیر مولانا ابراہیم کردی اوران کے استاد مولانا احمد قشاشی اوران کے استاد مولانا احمد شناوی اورشاہ صاحب کے استاذالاستاذ مولانا احمد نخلی وغیرہم اکابر داخل ہیں کہ شاہ صاحب کے اکثر سلاسل حدیث انہیں علماء سے ہیں جو اہر خمسہ حضرت شاہ محمد غوث
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع