دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

حل مشکلات وے بآں صورت منسوب شدن[1]۔

ظاہر ہوکر مشکلیں حل فرماتی ہے۔(ت)

قاضی ثناء الله پانی پتی ان کے شاگرد رشید اورمرزا صاحب موصوف کے مرید تذکرۃ الموتٰی میں ارواح اولیائے کرام قدس اسرارہم کی نسبت لکھتے ہیں:

ارواح ایشاں از زمین وآسمان وبہشت ہرجا کہ خواہند ومیروند و دوستاں ومعتقداں را دردنیا وآخرت مددگاری میفرما یند و دشمناں راہلاك می سازند[2]۔

ان کی ارواح زمین وآسمان اوربہشت سے ہر جگہ جہاں چاہتی ہیں جاتی ہیں اپنے دوستوں اورمعتقدوں کی دنیا اورآخرت میں مدد فرماتی ہیں اوردشمنوں کو ہلاك کرتی ہیں۔(ت)

اوردافع البلاء کس چیز کا نام ہے۔مرزاصاحب کے ملفوظات میں ہے:

نسبت مابجناب امیر المومنین علی مرتضٰی کرم الله وجہہ میر سند وفقیر رانیاز خاص بآنجناب ثابت ست دروقت عروض عارضہ جسمانی توجہ بآنحضرت واقع می شود وسبب حصول شفا میگردد[3]۔

امیر المومنین حضرت علی کرم الله وجہہ سے میری نسبت خاص وجہ سے ہے کہ فقیر کو آنجناب سے خاص نیاز حاصل ہے اورجس وقت کوئی عارضہ بیماری جسمانی پیش ہوتی ہے میں آنجناب کی طرف توجہ دیتا ہوں جو باعث شفا ہوجاتی ہے۔(ت)

ذرا  اس ''نیاز خاص''پر بھی نظر رہے۔یہی داعی سنت نبویہ فرماتے ہیں:

التفات غوث الثقلین بحال متوسلان طریقہ علیہ ایشاں بسیار معلوم شد باہیچکس از اہل ایں طریقہ ملاقات نشدہ کہ توجہ مبارك بآنحضرت بحالش مبذول نیست [4]۔

حضور غوث الثقلین اپنے تمام متوسلین کے حالات کی طرف توجہ رکھتے ہیں کوئی ان کا مرید ایسا نہیں کہ اس کی طرف آنجناب کی توجہ نہ ہو۔(ت)

ذرا اس عبارت کے تیور دیکھئے اورلفظ مبارك ''غوث الثقلین ''بھی ملحوظ خاطر رہے


 

 



[1] ہمعات ہمعہ ۱۱  اکادیمیۃ الشاہ ولی الله الدہلوی حیدرآباد باکستان ص۵۹

[2] تذکرۃ الموتٰی مطبع مجتبائی دہلی ص ۴۱

[3] کلمات طیبات ملفوظات مرز امظہر جان جاناں مطبع مجتبائی دہلی ص۷۸

[4] کلمات طیبات ملفوظات مرز امظہر جان جاناں مطبع مجتبائی دہلی ص۸۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن