30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ہر وقت ازاکابر ہر طریق در تجدید اشغال کو ششہاکہ دہ اندبناء علیہ مصلحت دید وقت چناں اقتضاء کرد کہ یك باب ازیں کتاب برائے بیان اشغال جدیدہ کہ مناسب ایں وقت ست تعیین کرد شود [1]الخ۔ |
اکابر میں سے ہر طریقے کے محققین نے اشغال واعمال میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی بایں وجہ جو مصلحت دیکھی یا حالات کا تقاضا ہوا اسی لئے اس کتاب کا ایك باب ایسے جدید اشغال کے لیے جو اپنے اپنے وقت کی مناسبت سے شروع کئے گئے متعین کیا گیا ہے۔(ت) |
لله انصاف! یہ لوگ کیوں نہ بدعتی ہوئے۔اورذرا تصور شیخ کی توخبریں کہئے جسے جناب شاہ صاحب مرحوم سب راہوں سے قریب تر راہ بتارہے ہیں،یہ ایمان تقویۃ الایمان پر ٹھیٹ بت پرستی تو نہیں یا یہ حضرات شریعت باطنہ اسمٰعیلی سے مستثنٰی ہیں۔
ثالثًا:بھلاحضور اقدس دافع البلاء مانح العطا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو دافع البلاء کہنا تو معاذالله شرك ہوا اب جناب شاہ ولی الله صاحب کی خبر لیجئے وہ اپنے قصیدہ نعتیہ اطیب النغم اور اس کے ترجمہ میں کیا بول بو ل رہے ہیں:
|
بنظر نمی آید مرامگر آنحضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کہ جائے دست اندوہگین است در ہر شد تے[2]۔ |
ہمیں نظر نہیں آتا مگر آں حضرت صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہر مصیبت کے وقت غمخواری فرماتے ہیں۔(ت) |
پھر کہا:
|
جائے پناہ گرفتن بندگان وگریزگاہ ایشاں دروقت خوف روزقیامت [3]۔ |
حضور قیامت کے دن خوفزدوں اورخوف سے بھاگنے والوں کی جائے پناہ ہیں۔(ت) |
پھر کہا:
|
نافع تیرن ایشانست مردماں را زنز دیك ہجوم حوادث زماں [4]۔ |
زمانہ کے ہجوم کے وقت لوگوں کے لئے سب سے زیادہ نفع بخش ہیں۔(ت) |
[1] صراط مستقیم مقدمۃ الکتاب المکتبۃ السلفیہ لاہور ص۷،۸
[2] اطیب النغم فی مدح سید العرب والعجم فصل اول تحت شعر معتصم المکروب فی کل غمرۃ مطبع مجتبائی دہلی ص۴
[3] اطیب النغم فی مدح سید العرب والعجم فصل دوم تحت شعر ملاذعبادالله ملجاء خوفہم مطبع مجتبائی دہلی ص۴
[4] اطیب النغم فی مدح سید العرب والعجم فصل چہارم تحت شعر واحسن خلق الله خلقًاوخلقہ مطبع مجتبائی دہلی ص۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع