دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اذا غاب الشیخ عنہ یخیل صورتہ بین عینیہ بوصف المحبۃ والتعظیم فتفید صورتہ ما تفید صحبتہ[1]۔

شیخ غائب ہوتو اس کی صورت اپنے پیش نظر محبت وتعظیم کے ساتھ تصور کرے جو فائدے اس کی صحبت دیتی تھی اب یہ صورت دے گی۔

شفاء العلیل میں مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب نے نقل کیا:''حق یہ ہے کہ سب راہوں سے یہ راہ زیادہ تر قریب ہے"[2]۔

مکتوبات مرز ا صاحب جانجاناں میں ہے(جنہیں شاہ ولی الله صاحب اپنے مکتوبات میں نفس ذکیہ قیم طریقہ احمدیہ داعی سنت نبویہ لکھتے ہیں):

دعائے حز ب البحر وظیفہ صبح وشام وختم حضرات خواجگان قدس الله اسرارہم ہر روز بجہت حل مشکلا ت باید خواند[3]۔

دعائے حزب البحر صبح وشام کا وظیفہ اورحضرات خواجگان قدس الله اسرارہم کا ختم شریف مشکلات کے حل کے لیے ہر روز پڑھنا چاہیے۔(ت)

ذرا اس صبح وشام وہر روز کے الفاظ پر بھی نظر رہے کہ وہی التزام ومداومت ہے جسے ارباب طائفہ وجہ ممانعت قرار دیتے ہیں یہ ان داعی سنت نے بدعت اوربدعت کا حکم دیا بَلکہ اس ختم اور ختم مجددی کی نسبت انہیں مکتوبات میں ہے:

بعد حلقہ صبح لازم گیرد[4]۔

اس کے بعد صبح کے حلقے کو لازم قرار دے لیں۔(ت)

انہیں میں ہے:

بعد از حلقہ صبح براں مواظبت نمایند [5]۔

اس کے بعد صبح کے حلقے کی پابندی کرنی چاہیے۔(ت)

سب جانے دو خود امام الطائفہ صراط مستقیم میں لکھتاہے:

اشغال مناسبہ ہر وقت و ریاضات ملائمہ ہر قرن جدا جدا می باشد ولہذا محققان

ہر وقت کے مناسب اعمال اورہرزمانے کے مطابق ریاضتیں مختلف ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ

 


 

 



[1] القول الجمیل چھٹی فصل ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۸۲ و۸۱

[2] شفاء العلیل مع قول الجمیل چھٹی فصل ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۸۰

[3] کلمات طیبات ملفوظات مظہر جان جاناں مطبع مجتبائی دہلی ص۷۴

[4] کلمات طیبات ملفوظات مظہر جانان جاناں مطبع مجتبائی دہلی ص۴۲

[5] کلمات طیبات ملفوظات مظہر جانان جاناں مطبع مجتبائی دہلی ص۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن