دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

تو دلائل الخیرات ودرود تاج وغیرہما سب اس حکم جانفزا کے دائرہ میں داخل،یہ بھی انہیں مقبول ہوتی نظر نہیں آتی کہ ان کتب وصیغ میں حضور والا دافع البلاء صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے اوصاف عظیمہ جلیلہ ونعوت کثیرہ جزیلہ ہیں۔

اورانکے امام الطائفہ کا حکم ہے کہ ''جو بشر کی سی تعریف ہو اس میں بھی اختصار کرو"[1]۔

علاوہ ازیں وظیفہ درود میں صدہا بار نام اقدس لینا ہوگا اوران کا امام لکھ چکا کہ نام جپنا شرك ہے۔اب وہ اپنے امام کی تصریح مانیں یا تمہارے خدا کا اطلاق۔ہاں اگر انہیں کے امام الطائفہ اور اس کے آباؤ اجداد واکابر کی تصانیف دکھاؤ تو شاید کچھ کام چلے کہ امام الطائفہ کو کچھ کہیں تو ایمان کی گت بری بنے اوراس کے اکابر سے مکابر رہیں تو اس سے کیونکر گاڑھی چھنے،ایسی ہی جگہ پر بدلگامی کا قافیہ تنگ ہوتاہے ہے کہ نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن(نہ رہنے کا یارا،نہ چلنے کی تاب۔ت)مثلًا:

اولًا:یوں پوچھئے کہ حیادارو!صرف اس جرم پر کہ حضرات علمائے دین مصنفین کتب رحمہم الله تعالٰی زمانہ اقدس حضور دافع البلاء صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں نہ تھے انہیں کی کتابیں بدعت اوروہ معاذالله اہل بدعت قرار پائیں گے یایہ حکم امام الطائفہ اور اس کے عم نسب وپدر شریعت جد طریقت جناب مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب اوراس کے جد نسب وجد شریعت وفرجد طریقت شاہ ولی الله صاحب اورفرجد نسب وتلمذ وجد الجد بیعت شاہ عبدالرحیم صاحب وغیرہم اکابر وعمائد خاندان دہلی کو بھی شامل ہوگا۔ کیا یہ حضرات زمانہ اقدس میں تھے،کیا ان کی کتابیں جبھی تصنیف ہوئی تھیں،کیا انہوں نے اپنی تصانیف کے خطبوں میں بیسیوں مختلف صیغوں سے جو درود لکھے ہیں سب بعینہ حضور دافع البلاء صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے ثابت ہیں،اگر ہیں تو بتاد و اورنہیں تو کیا ہٹ دھرمی سینہ زوری ہے کہ انکی تصانیف بدعت اوریہ بدعتی نہ ٹھہریں،کیا وحی باطنی اسمٰعیلی ہمیں یہ حکم تشریعی بھی آچکا ہے کہ یجوز لاٰبائك مالا یجوز لغیرھم(تیرے آباء کے لیے جائز ہے جو ان کے علاوہ کسی کے لیے جائز نہیں۔ت) ان کا امام صاف صاف لکھ چکا کہ بعض غیر انبیاء پر بھی(جن میں اس نے اپنے پیر اورپر دادا کو بھی داخل کیاہے۔)بے وساطت انبیاء وحی باطنی آتی ہے جس میں احکام تشریعی اترتے ہیں وہ ایك جہت سے انبیاء کے پیرو اورایك جہت سے خو د محقق  


 

 



[1] تقویۃ الایمان الفصل الخامس فی ردالاشراك الخ مطبع علیمی اندرون لوہاری دروازہ لاہور ص۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن