دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

مولوی اسمعیل صاحب کے خطبے جمعہ میں بر سر منبر پڑھتا ہے اس کے لئے اس کے پاس کوئی حدیث ہے یا وہ زمانہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ سلم کی تصنیف ہیں۔سبحان الله ان خطبوں کا پڑھنا(جو صد ہا سال بعد کی تصنیف ہیں)تو زید کے لئے سنت ہو او ر خاصان حق کی تصنیف درود کا پڑھنا بدعت سیئہ ٹھہرے،ہاں جو صیغے درود کے حضور سرور عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے منقول ہیں ان کا پڑھنا ہمارے نزدیك بھی افضل وبہتر ہے مگرعلمائے راسخین وفقرائے کاملین نے حالت ذوق وشوق میں جو درود شریف بالفاظ بدیعہ تصنیف فرمائے ہیں جن میں جناب غوث الثقلین محبوب سبحانی بھی شامل ہیں اور حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی نے جذب القلوب میں درج فرمائے ہیں،اور خودحضرت شیخ نے ایك مستقل رسالہ اس بارہ میں تالیف فرمایا ہے،اور جتنے درود مشائخ عظام نے تصنیف فرمائے ہیں سب اس میں درج ہیں،اور شرح سفر السعادۃ میں ۳۶صیغے رسول خدا سے منقول ہیں باقی صحابہ وتابعین نے زیادہ کئے ہیں۔زید جاہل نے ان سب حضرات کو معاذ الله مشرك بنایا ہے۔اب علمائے اعلام سے استفسار ہے کہ قول زید کا صحیح اور موافق عقائد سلف صالح کے ہے یا عمرو کا ؟یہ تشریح وتفصیل ارشاد ہو،الله آپ کو جزائے خیر عنایت فرمائے۔

الجواب:

بسم الله الرحمن الرحیم ط

الحمد لله علی ما علم وھدانا للذی اقوم وسلك بنا السبیل الاسلم وصلی ربنا وبارك وسلم علی دافع البلاء والقحط والمرض والالم سیدنا ومولنا ومالکنا وماونا محمد مالك الارض ورقاب الامم و علی الہ و صحبہ اولی الفضل والفیض والعطاء والجود والکرم امین قال الفقیر المستدفع البلاء من

سلامتی والے راستے پر چلایا۔ہمارا پروردگار درود وسلام اور برکت نازل فرمائے بلا،وبا،قحط،بیماری اور دکھوں کو دور کرنیوالے ہمارے آقا ومولی ومالك وماوی محمد پر،جو زمین اور امتوں کی گردنوں کے مالك ہیں،اور آپ کی آل اور آپ کے اصحاب پر جو فضل،فیض،عطا اور جود وکرم والے ہیں،آمین۔ کہتا ہے فقیر عبد المصطفی احمد رضا سنی حنفی قادری

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن