دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

صرف محبت و عداوت خدا ورسول ہے،جب تك ان دشنام دہوں سے دشنام صادر عــــــہ۱ نہ ہوئی یا اﷲ ورسول کی جنا ب میں ان کی دشنام عــــــہ۲ نہ دیکھی سنی تھی،اس وقت تك کلمہ گوئی کا پاس لازم تھا،غایت احتیاط سے کام لیا حتٰی کہ فقہائے کرام کے حکم سے طرح طرح ان پر کفر لازم تھا مگر احتیاطًا ان کا ساتھ نہ دیا اورمتکلمین عظام کا مسلك اختیار کیا۔جب صاف صریح انکار ضروریات دین ودشنام دہی رب العلمین وسید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وعلیہم اجمعین آنکھ سے دیکھی تو اب بے تکفیر چارہ نہ تھا کہ اکابر ائمہ دین کی تصریحیں سن چکے کہ من شك فی عذابہ وکفرہ فقدکفر[1]۔جوایسے کے

عــــــہ۱:جیسے تھانوی صاحب کہ محمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی جناب میں ان کی سخت گالی ۱۳۱۹ھ میں چھپی اس سے پہلے اپنے آپ کو سنی ظاہر کرتے بَلکہ ایك وقت وہ تھا کہ مجلس میلاد مبارك وقیام میں شریك اہل اسلام ہوتے ۱۲کاتب عفی عنہ۔

عــــــہ۲:جیسے گنگوہی صاحب وانبیٹھی صاحب کہ ان کے اتنے قول کی نسبت میرٹھ سے سوال آیا تھا کہ خدا جھوٹا ہوسکتا ہے اس کے بعد معلوم ہوا کہ شیطان کا علم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے علم سے زیادہ بتاتے ہیں۔پھرگنگوہی صاحب کا وہ فتوٰی کہ خدا جھوٹا ہے جو اسے جھوٹا کہے مسلما ن سنی صالح ہے۔جب چھپا ہوا نظر سے گزرا کمال احتیاط یہ کہ دوسروں کا چھپوایا ہوا تھا اس پروہ تیقن نہ کیا جس کی بناپرتکفیر ہوجب وہ اصلی فتوی گنگوہی صاحب کا مہری دستخطی خود آنکھ سے دیکھا اوربار بار چھپنے پر بھی گنگوہی صاحب نے سکوت کیا تو اس کے صدق پر اعتبار کافی ہوا۔یونہی قادیانی دجال کی کتابیں جب تك آپ نہ دیکھیں اس کی تکفیر پر جزم نہ کیا جب تك صرف مہدی یا مثیل مسیح بننے کی خبر سنی تھی جس نے دریافت کیا اتنا ہی کہا کہ کوئی مجنون معلوم ہوتاہے،پھر جب امرتسر سے ایك فتوٰ ی اس کی تکفیر کا آیا جس میں اس کی کفریہ عبارتیں بحوالہ صفحات منقول تھیں اس پر بھی اتنا لکھا کہ ''اگر یہ اقوال مرزا کی تحریروں میں اسی طرح ہیں تو وہ یقینا کافر۔ "دیکھو رسالہ السوء والعقاب علی المسیح الکذاب" صفحہ ۱۸،ہاں اب جب اس کی کتابیں بچشم خود دیکھیں اس کے کافر مرتد ہونے کا قطعی حکم دیا۱۲کاتب عفی عنہ


 

 



[1] درمختارکتاب الجہاد باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۳۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن