دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

مسلمانو ! مسلمانو! تمہیں اپنا دین وایمان اور روز قیامت و حضو ر بارگا ہ رحمن یاددلاکر استفسارہے کہ جس بندہ خدا کی دربارہ تکفیر یہ شدید احتیاط یہ جلیل تصریحات اس پر تکفیر تکفیرکا افتراء کتنی بے حیائی،کیسا ظلم،کتنی گھنونی،ناپاك با ت،مگرمحمد رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں اور وہ جو کچھ فر ماتے ہیں قطعًا حق فرماتے ہیں اذا لم تستحی فاصنع ما شئت [1]۔جب تجھے حیا نہ رہے تو جو چاہے کر:

ع بے حیا باش و آنچہ خواہی کن

(بیحیا ہو جا پھر جو چاہے کر۔ت)

مسلمانو یہ روشن ظاہر واضح قاہر عبارات تمہارے پیش نظرہیں جنہیں چھپے ہوئے دس۱۰ دس ۱۰ اور بعض کو سترہ۱۷ او ر تصنیف کو انیس ۱۹ سال ہوئے(اور ان دشنامیوں کی تکفیرتو ا ب چھ سال یعنی ۱۳۲۰ھ سے ہوئی ہے(جب سے المعتمدالمستند چھپی)ان عبارات کو بغورنظر فرماؤ اور اﷲ و رسول کے خوف کو سامنے رکھ کر انصاف کرو یہ عبارتیں فقط ان مفتریوں کا افتراء ہی رد نہیں کرتیں بَلکہ صراحۃً صاف صاف شہادت دے رہی ہیں کہ ایسی عظیم احتیاط والے نےہرگز ان دشنامیوں کوکا فر نہ کہا جب تك یقینی،قطعی،واضح،روشن،جلی طور سے ان کا صریح کفرآفتاب سے زیادہ ظاہر نہ ہولیا جس میں اصلًا،اصلًا،ہر گز،ہرگزکوئی گنجائش،کوئی تأویل نہ نکل سکی کہ آخر یہ بندہ خدا وہی توہے جو انکے اکابر پر ستر۷۰،ستر۷۰ وجہ سے لزوم کفر کاثبوت دے کر یہی کہتا ہے کہ ہمیں ہمارے نبی نے اہل لاالٰہ الااﷲکی تکفیر سے منع فر مایا ہے جب تك کہ وجہ کفر آفتاب سے زیادہ روشن نہ ہوجائے اور حکم اسلام کے لئے اصلًا کوئی ضعیف ساضعیف محمل باقی نہ رہے[2]۔یہ بندہ خدا وہی تو ہے جوخود ان دشنامیوں کی نسبت(جب تك ان کی دشنامیوں پر اطلاع یقینی نہ ہوئی تھی)اٹھتر۷۸ وجہ سے بحکم فقہائے کرام لزوم کفر کا ثبوت دے کریہی لکھ چکاتھا کہ ہزار ہزاربار حاشﷲ میں ہر گزانکی تکفیر پسند نہیں کرتا[3]،جب کیاان سے کوئی ملاپ تھا اب رنجش ہوگئی ؟جب ان سے جائدادکی کوئی شرکت نہ تھی اب پیدا ہوئی ؟ حاشاﷲ مسلمانوں کا علاقہ محبت و عداوت،


 

 



[1] المجعم الکبیر حدیث۶۵۸المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۷ /۲۳۷

[2] سبحٰن السبوح عن عیب کذب مقبوح دارالاشاعت جامعہ گنج بخش لاہور ص۹۱

[3] سبحٰن السبوح عن عیب کذب مقبوح دارالاشاعت جامعہ گنج بخش لاہور ص۹۰ و ۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن