دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

" اِنۡ جَآءَکُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوۡۤا"[1]۔(اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبرلائے تو تحقیق کرلو۔ت)پر عمل فرمایا۔خط لکھ کر دریافت کیا جس پر یہاں سے رسالہ انجاء البری عن وسواس المفتری لکھ کر ارسال ہو ا اور مولانا نے مفتری کذاب پر لاحو ل شریف کا تحفہ بھیجا غرض ہمیشہ ایسے ہی افتراء اٹھایاکرتے ہیں جس کا جواب وہ ہے جو تمہارا رب عزوجل فرماتاہے:

" اِنَّمَا یَفْتَرِی الْکَذِبَ الَّذِیۡنَ لَا یُؤْمِنُوۡنَ"[2]۔

جھوٹے افتراء وہی باندھتے ہیں جو ایمان نہیں رکھتے۔

اور فر ماتا ہے:

" فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللہِ عَلَی الْکٰذِبِیۡنَ﴿۶۱﴾"[3]۔

ہم اﷲکی لعنت ڈالیں جھوٹوں پر۔

مسلمانو! اس مکر سخیف وکید ضعیف کا فیصلہ کچھ دشوار نہیں،ان صاحبو ں سے ثبو ت مانگوکہ کہہ دیا کہہ دیافرماتے ہو،کچھ ثبوت بھی رکھتے ہو،کہاں کہہ دیا؟ کس کتاب،کس رسالے،کس فتوے،کس پرچے میں کہہ دیا؟ہاں ہاں ثبوت رکھتے ہو تو کس دن کے لئے اٹھا رکھاہے دکھاؤ اور نہیں دکھاسکتے اور اﷲجانتا ہے کہ نہیں دکھاسکتے تو دیکھو قرآن عظیم تمہارے کذاب ہونے کی گواہی دیتا ہے۔مسلمانو! تمہارا رب عزوجل فرماتاہے:

" فَاِذْ لَمْ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ اللہِ ہُمُ الْکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۳﴾ "[4]۔

جب ثبوت نہ لاسکیں تو اﷲکے نزدیك وہی جھوٹے ہیں۔

مسلمانو! آزمائے کو کیا آزمانا،بارہاہوچکا ان حضرا ت نے بڑے زورو شور سے یہ دعوے کئے اور جب کسی مسلمان نے ثبوت مانگا،فورًا پیٹھ پھیر گئے اور پھرمنہ نہ دکھاسکے مگر حیااتنی ہے کہ وہ رٹ،جو منہ کو لگ گئی ہے،نہیں چھوڑتے،اور چھوڑیں کیونکر کہ مرتا کیانہ کرتا،اب خدا اور رسول کو گالیاں دینے والوں کے کفرپر پر دہ ڈالنے کا آخری حیلہ یہی رہ گیا ہے کہ کسی طرح عوام بھائیوں کے ذہن میں جم جائے کہ علمائے اہل سنت یونہی بلاوجہ لوگوں کو کافر کہہ دیا کر تے ہیں ایسا ہی ان دشنامیوں کو بھی کہہ دیا ہوگا۔مسلمانو !ان مفتریوں کے پاس ثبوت کہاں سے آیا؟ کہ من گھڑت کا ثبوت ہی کیا۔"وَ اَنَّ اللہَ


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۲ /۵۲

[2] القرآن الکریم ۱۶ /۱۰۵

[3] القرآن الکریم ۳/ ۶۱

[4] القرآن الکریم۲۴ /۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن