دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

نہیں دیتا کہ توبہ کریں اﷲ تعالٰی اور محمد رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی شان میں جو گستاخیاں بکیں،جو گالیاں دیں،ان سے باز آئیں جیسے گالیاں چھاپیں ان سے رجوع کا بھی اعلان دیں کہ رسول اﷲ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا عملت سیئۃً فاحدث عندھا توبۃ السر بالسر و العلانیۃ بالعلانیۃ۔رواہ الامام احمد فی الزھد[1] و الطبرانی فی الکبیر والبیہقی فی الشعب عن معاذ بن جبل رضی الله تعالٰی عنہ بسند حسن جید۔

جب توبدی کرے تو فورًا توبہ کر،خفیہ کی خفیہ اور علانیہ کی علانیہ (اس کو امام احمد نے زہد میں،طبرانی نے کبیر میں اوربیہقی نے شعب میں معاذ بن جبل رضی الله تعالٰی عنہ سے بسند حسن جید روایت کیا۔ت)

اور بفحوائے کر یمہ " یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَیَبْغُوۡنَہَا عِوَجًا ۚ"[2](الله کی راہ سے روکتے ہیں اور اس سے کجی چاہتے ہیں۔ت) راہ خدا سے روکنا ضرور۔نا چار عوام مسلمین کو بھڑ کانے اور د ن دہاڑے ان پر اندھیر ی ڈالنے کو یہ چال چلتے ہیں کہ علمائے اہل سنت کے فتوائے تکفیر کا کیا اعتبار ؟یہ لوگ ذرہ ذرہ سی با ت پر کافر کہہ دیتے ہیں،ان کی مشین میں ہمیشہ کفر ہی کے فتوے چھپا کرتے ہیں۔اسمعیل دہلوی کو کافر کہہ دیا،مولوی اسحٰق صاحب کو کہہ دیا،مولوی عبدالحی صاحب کو کہہ دیا،،پھرجن کی حیا اور بڑھی ہوئی ہے وہ اتنا اور ملاتے ہیں کہ معاذ اﷲ حضرت شاہ عبدالعزیزصاحب کو کہہ دیا،شاہ ولی اﷲ صاحب کو کہہ دیا،حاجی امداد اﷲصاحب کو کہہ دیا،مولانا شاہ فضل الرحمن صاحب کو کہہ دیا،پھر جو پورے ہی حد حیا سے اونچا گزرگئے وہ یہاں تك بڑھتے ہیں کہ عیاذاﷲ عیاذًاباﷲ حضرت شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اﷲ علیہ کو کہہ دیا۔غرض جسے جس کا ز یادہ معتقد پایا اس کے سامنے اسی کا نام لے دیا کہ انہوں نے اسے کافر کہہ دیا یہاں تك کہ ان میں کے بعض بزرگواروں نے مولانا مولوی شاہ محمد حسین صاحب الٰہ آبادی مرحوم و مغفور سے جاکر جڑدی کہ معاذ اﷲ معاذ اﷲ معاذ اﷲ حضر ت سید ناشیخ اکبر محی الدین ابن عربی قدس سرہ کو کافر کہہ دیا۔مولانا کو اﷲتعالٰی جنت عالیہ عطافر مائے۔انہوں نے آیت کریمہ  


 

 



[1] الزھد لاحمد بن حنبل حدیث ۱۴۱ دارالکتب العربی بیروت ص۴۹،لمعجم الکبیر حدیث ۳۳۱ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۲۰ /۱۵۹

[2] القرآن الکریم ۷ /۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن