دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

حرمین شریفین کو دکھانے کے لئے مع دیگرکتب دشنامیاں گیا تھا سرکار مدینہ طیبہ میں بھی موجودہے۔یہ تکذیب خدا کا ناپاك فتوی اٹھارہ برس ہوئے ربیع الاخر ۱۳۰۸ھ میں رسالہ صیان الناس کے ساتھ مطبع حدیقۃ العلوم میرٹھ میں مع رد کے شائع ہوچکا پھر۱۳۱۸ ھ مطبع گلزار حسنی بمبئی میں اس کا اور مفصل رد چھپا،پھر ۱۳۲۰ ھ میں پٹنہ عظیم آباد مطبع تحفہ حنفیہ میں اس کا اور قاہر رد چھپا اور فتوے دینے والاجمادی الآخر ہ ۱۳۲۳ھ میں مرا،اورمرتے دم تك ساکت ر ہا نہ یہ کہا کہ وہ فتوی میرا نہیں حالانکہ خود چھاپی ہوئی کتابو ں سے فتوی کا انکار کردینا سہل تھانہ یہی بتایا کہ مطلب وہ نہیں جو علمائے اہل سنت بتارہے ہیں بَلکہ میرا مطلب یہ ہے،نہ کفر صریح کی نسبت،کوئی سہل بات تھی جس پر التفات نہ کیا۔زید سے اس کا ایك مہری فتوٰی اس کی زندگی و تندرستی میں علانیہ نقل کیا جائے اور وہ قطعًا یقینا صریح کفر ہو اور سالہاسال اس کی اشاعت ہوتی رہے،لوگ اس کا رد،چھاپا کریں،زید کو اس کی بنا ء پر کافربتایا کریں،زید اس کے بعد پندرہ برس جئے اور یہ سب کچھ دیکھے سنے اور اس فتوٰی کی اپنی طرف نسبت سے انکار اصلًا شائع نہ کرے بَلکہ دم سادھے رہے یہاں تك کہ دم نکل جائے،کیا کوئی عاقل گما ن کرسکتا ہے کہ اس نسبت سے اسے انکار تھا یا اس کا مطلب کچھ اور تھا اور ان میں کے جو زندہ ہیں آج کے دم تك ساکت ہیں،نہ اپنی چھاپی کتابوں سے منکرہوسکتے ہیں نہ اپنی دشناموں کااورمطلب گھڑ سکتے ہیں۔۱۳۲۰ھ میں ان کے تمام کفریات کا مجموع یکجائی رد شائع ہوا۔پھر ان دشنامیوں کے متعلق،کچھ عمائد مسلمین علمی سوالات ان میں عــــــہ کے سرغنہ کے پاس لے گئے،سوالوں پر جو حالت سراسیمگی بے حد پیدا ہوئی،دیکھنے والوں سے اس کی کیفیت پوچھیئے مگر اس وقت بھی نہ ان تحریرات سے انکار ہوسکا نہ کوئی مطلب گڑھنے پر قدرت پائی بَلکہ کہاتو یہ کہ'' میں مباحثہ کے واسطے نہیں آیا،نہ مباحثہ چاہتا ہوں،میں اس فن میں جاہل ہو ں اور میرے اساتذہ بھی جاہل ہیں معقول بھی کردیجئے میں تو وہی کہے جاؤں گا۔''وہ سوالات اور اس واقعہ کا مفصل ذکر بھی جبھی ۱۵جمادی الآخرۃ ۱۳۲۳ھ کوچھاپ کر سرغنہ و اتباع سب کے ہاتھ میں دے دیاگیا،اسے بھی چوتھا سال ہے صدائے برنخاست۔ان تمام حالات کے بعد وہ انکاری مکر ایسا ہی ہے کہ سرے سے یہی کہہ دیجئے کہ اﷲ ورسول کو یہ دشنام دہندہ لوگ دنیا میں پیدا ہی نہ ہوئے،یہ سب بناوٹ ہے۔اس کا علاج کیا ہوسکتاہے،اﷲتعالٰی حیادے۔

مکر پنجم:جب حضرات کو کچھ بن نہیں پڑتی،کسی طرف مفر نظر نہیں آتی اور یہ توفیق اﷲ واحدقہار  

عــــــہ:یعنی تھانوی صاحب ۱۲کاتب عفی عنہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن