30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
واللفظ للعمادی قال انا رسول الله او قال بالفارسیۃ من پیغمبرم یرید بہٖ من پیغام می برم یکفر[1]۔ |
عمادی کے الفاظ ہیں کوئی شخص کہے ''میں الله کا رسول ہوں ''یافارسی میں کہے ''میں پیغمبرہوں''اورمراد یہ لے کہ میں پیغام لے جاتا ہوں قاصد ہوں تو وہ کافر ہوجائے گا۔(ت) |
یہ تاویل نہ سنی جائے گی فاحفظ(تواسے حفظ کرلیجئے۔)
مکرچہارم:انکار،یعنی جس نے ان بدگویوں کی کتابیں نہ دیکھیں اس کے سامنے صاف مکر جاتے ہیں کہ ان لوگوں نے یہ کلمات کہیں نہ کہے اور جو ان کی چھپی ہوئی کتابیں،تحریریں دکھادیتا ہے۔اگر ذی علم ہوا توناك چڑھاکر منہ بناکر چل دئے یا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بکمال بے حیائی صاف کہہ دیا کہ آپ معقول بھی کر دیجئے تومیں وہی کہے جاؤں گااور بیچارہ بے علم ہوا تو اس سے کہہ دیا ان عبارتوں کا یہ مطلب نہیں اورآخر میں ہے کیا یہ در بطن قائل اس کے جواب کو وہی آیت کریمہ کافی ہےکہ:
|
" یَحْلِفُوۡنَ بِاللہِ مَا قَالُوۡا ؕ وَلَقَدْ قَالُوۡاکَلِمَۃَ الْکُفْرِ وَکَفَرُوۡا بَعْدَ اِسْلٰمِہِم"[2]۔ |
خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے نہ کہا حالانکہ بے شك ضرور وہ یہ کفر کے بول بو لے اور مسلمان ہوئے پیچھے،کافر ہوگئے۔ |
ع ہوتی آئی ہے کہ انکار کیا کرتے ہیں
ان لوگوں کی وہ کتابیں عــــــہ۱ جن میں کلمات کفریہ ہیں مدتوں سے انہوں نے خود اپنی زندگی میں چھا پ کر شائع کیں اور ان میں بعض دو دوبار عــــــہ۲ چھپیں مدتہامدت سے علمائے اہلسنت نے ان کے ردچھاپے،مواخذے کئے وہ فتوے عــــــہ۳ جس میں اﷲ تعالٰی کو صاف صاف کا ذب جھوٹا مانا ہے اور جس کی اصل مہری و دستخطی اس وقت تك محفوظ ہے اور اس کے فوٹو بھی لئے گئے جن میں سے ایك فوٹو کہ علمائے
عــــــہ۱:یعنی براہین قاطعہ وحفظ الایمان وتحذیرالناس وکتب قادیانی وغیرہ ۱۲کاتب عفی عنہ
عــــــہ۲:جیسے براہین قاطعہ وحفظ الایمان ۱۲کاتب عفی عنہ
عــــــہ۳:یعنی فتوائے گنگوہی صاحب ۱۲کاتب عفی عنہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع