دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

وغیرہا میں ملاحظہ ہوں،وباﷲالتوفیق،یہاں صرف حدیقہ ندیہ شریف کے یہ کلمات شریفہ بس ہیں:

جمیع ما وقع فی کتب الفتاوٰی من کلماتٍ الکفر التی صرح المصنفون فیھا بالجزم بالکفریکون الکفر فیھا محمولًاعلٰی ارادۃ قائلھامعنیً عللوا بہٖ الکفر و اذا لم تکن ارادۃ قائلھا ذٰلك فلا کفر [1]اھ مختصرًا۔

یعنی کتب فتاوٰی میں جتنے الفاظ پر حکم کفر کاجزم کیا ہے ان سے مراد وہ صورت ہے کہ قائل نے ان سے پہلوئے کفر مراد لیا ہوورنہ ہرگز کفر نہیں۔

ضروری تنبیہ:احتمال وہ معتبر ہے جس کی گنجائش ہو صریح بات میں تاویل نہیں سنی جاتی ور نہ کوئی بات بھی کفر نہ رہے۔مثلًا زید نے کہا خدا دو۲ہیں،اس میں یہ تأویل ہوجائے کہ لفظ خدا سے بحذف مضاف حکم خدا مراد ہے یعنی قضاء دو ہیں،مبرم و معلق۔جیسے قرآن عظیم میں فرمایا:

" اِلَّاۤ اَنۡ یَّاْتِیَہُمُ اللہُ"[2]  ای امر اللٰہ۔

مگر یہ کہ انکے پاس آئے الله تعالٰی یعنی الله تعالٰی کا امر۔(ت)

عمرو کہے میں رسول اﷲ ہوں،اس میں یہ تاویل گڑھ لی جائے کہ لغوی معنی مراد ہیں یعنی خدا ہی نے اس کی روح بدن میں بھیجی،ایسی تاویلیں زنہار مسموع نہیں۔شفاء شریف میں ہے:

ادعاؤہ التاویل فی لفظٍ صراحٍ لا یقبل [3]۔

صریح لفظ میں تاویل کا دعوٰی نہیں سنا جاتا۔

شرح شفاء قاری میں ہے:

ھو مردود عند القواعد الشرعیۃ[4]۔

ایسا دعوٰی شریعت میں مردو د ہے۔

نسیم الریاض میں ہے:

لایلتفت لمثلہٖ و یعد ھذیانًا[5]۔

ایسی تاویل کی طرف التفات نہ ہوگااور ہذیان سمجھی جائے گی۔

فتاوٰی خلاصہ و فصول عمادیہ جامع الفصولین و فتاوٰی ہندیہ وغیر ہا میں ہے:


 

 



[1] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ والاستخفاف بالشریعۃ کفر الخ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۱ /۳۰۴

[2] القرآن الکریم ۲ /۲۱۰

[3] الشفاء بتعریف حقو ق المصطفی القسم الرابع الباب الاول المکتبۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۲ /۲۰۹و۲۱۰

[4] شرح الشفاء لمنلا علی القاری القسم الرابع الباب الاول دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۳۹۶

[5] نسیم الریاض القسم الرابع الباب الاول مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات الہند ۴ /۳۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن